سید پرویز قیصر
افغانستان ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سپر آٹھ مرحلہ میں اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کنگس ٹاون میں منگل (24 جون) کو کھیلے گی۔ اگر افغانستان اس میچ میں جیت جاتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرسکتی ہے ۔ ہندوستان کی آسڑیلیا کے خلاف جیت سے اسے آسانی سے آخری چار ٹیموں میں جگہ مل جائے گی۔اگر ہندوستانی ٹیم آسڑیلیا سے ہارجاتی ہے اور افٖغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے دیتی ہے تو سیمی فائنل میں داخلہ کا فیصلہ نیٹ ر ن ریٹ سے ہوگا۔
افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا یہ با رہو اں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ اور ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دوسرا میچ ہوگا۔ دونوں کے درمیان جوگیارہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ابھی تک کھیلے گئے ہیں ان میں افغانستان نے چھ میچوں میں اور بنگلہ دیش نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں کھیلا گیا واحد میچ بنگلہ دیش نے جیتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین جو آخری پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں افغانستان نے دو اور بنگلہ دیش نے تین میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں کے درمیان آخری ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سلہٹ میں 16 جولائی 2023 کو ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ17 اوور میں سات وکٹ پر 116 رن بنائے تھے۔ عصمت اللہ عمر زئی نے سب سے زیادہ25 رن بنائے تھے،26 منٹ میں21 بالوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۔ تسکین احمد نے چار اوورمیں33 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے16.1 اوور میں چاروکٹ پر119 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ لٹن داس نے45 منٹ میں36بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے35 رن بنائے تھے۔ اٖفغانستان کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں آٹھ وکٹ پر167 رن ہے جو اس نے دہرہ دون میں3 جون 2018 کو بنایا تھا۔ بنگلہ دیش نے سلہٹ میں 14 جولائی 2022 کو ہوئے میچ میں19.5 اوور میں آٹھ وکٹ پر157 رن بنائے تھے جو اس کا افغانستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔میر پور، ڈھاکہ میں16 مارچ2014 کو ہوئے میچ میں افغانستان کے سبھی کھلاڑی17.1 اوور میں72 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف سب سے کم اسکور20 اوور میں نو وکٹ پر115 رن ہے جو اس نے میر پور،ڈ ٖھاکہ میں ہی 5 مارچ2022 کو بنایا تھا۔محمد بنی نے15 ستمبر2019 کو میر پور، ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں 54بالوں پر تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 84 رن بنائے تھے جو افغانستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ثاقب الحسن نے21 ستمبر2019 کو چٹا گانگ میں کھیلے گئے میچ میں45 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر70 رن بنائے تھے جو بنگلہ دیش کی جانب سے اٖٖفغانستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔نا سم احمد نے میر پور ،ڈھاکہ میں 3 مارچ2022 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں دس رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھو جو بنگلہ دیش کی جانب سے افغانستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ افغانستان کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ راشد خان کے پاس ہے جنہوں نے دہرہ دون میں5 جون2018 کو چار اوور میں12 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔












