جھنڈا نگر،آج 35پینتیس دنوں کی جدوجہد رنگ لائی سی پی این ماؤسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپ کمل دہال اور دیگر سرکردہ رہنما سی پی این یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کے حکم پر نئی حکومت بنانے کے لیے صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی ہے۔پارلیمنٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت ایمالے کی حمایت کے ساتھ ماؤسٹ چیئرمین پشپ کمل دہال پرچنڈ کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گئی۔ قائدین نے حال ہی میں یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ کے دوران پرچنڈ کی قیادت میں نئی حکومت بنانے پر اتفاق کرلیا ھےسی پی این (یو ایم ایل)، ماؤسٹ سینٹر، راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی)، راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی (آر پی پی)، جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی)، جنمت پارٹی اور ناگرک انمکتی پارٹی کے سرکردہ رہنما نئی حکومت بنانے کے لیے متحدہ دعوی پیش کیا ہے ۔پرچنڈ کو 169 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ کل پرچنڈ وزیراعظم کا حلف لے سکتے ہیں۔کانگریس گٹھبندھن اب ٹوٹ چکا ہے ۔ جسے اب اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا ۔واضح رھے کہ پانچ سالہ حکومت دو شخصیتوں کے درمیان نصف نصف رھے 30/ماہ پشپ کمل دھال پرچنڈ و30/ماہ ۔کے پی اولی شرما اے مالے کے سربراہ وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالیں گے ۔ پورے ملک کی عوام الناس میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ھے پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔