• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھاجپا اور اس کی عیاں ودرپردہ پراکسیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 9, 2024
0 0
A A
بھاجپا اور اس کی عیاں ودرپردہ پراکسیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ ملک کے عوام خصوصاً جموں وکشمیر کے لوگوں کو اگر واقعی آئین اور جمہوریت کو بچانا ہے تو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ اُس اُمیدوار کے حق میں دینا ہوگا جو واقعی ملک کے مرتب کردہ آئین اور جمہوریت کی پاسداری کرنا جانتا ہو۔انہوں نے کہاکہ موقعہ پرست اور مفادت پرست عناصر کویکسر مسترد کرنا ہر ذی حس شہری کا فرض بنتا ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ‘میں جموں وکشمیر کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاں کی وحدت، انفرادیت، شناخت اور مذہبی ہم آہنگی کو بچانے کیلئے حق رائے دہی کے ذریعے اپنا رول نبھائیں اور ایسے عناصر کو یکسر مسترد کریں جنہوں نے بھاجپا کو یہاں لاکر اس تاریخی ریاست کے دو ٹکڑے کرانے اور یہاں کی خصوصی پوزیشن منسوخ کروانے میں تعاون اور اشتراک پیش کیا[؟]۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے تاکید کہ وہ 2014کی طرح دھوکے میں نہ آئے ۔ہمیں بھاجپا اور اس کی پراکسیوں کی مکروہ سازشوں اور ووٹ تقسیم کرنے کے حربوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ان موقعہ پرست اور مفاد پرست عناصر کو یکسر مسترد کرنا ہر ذی حس شہری فرض بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے ، بی اور سی ٹیم کو ووٹ ڈالنا بھاجپا کو ووٹ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے اور ہر صورت میں عوام کے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت سخت ترین سیاسی اور انتظامی صورتحال سے دو چار ہیں اور ایسے میں ہماری ذمہ داریاں اور زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں نے جہاں گذشتہ 5برسوں سے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے وہیں نیشنل کانفرنس ہر سٹیج اور ہر ایوان میں عوام کی آواز اُجاگر کرتی آرہی ہے اور اس بات کی از حد کوشش کرتی ہے کہ لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوام کا حق ہے نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور ہماری جماعت ہر حال میں اسی اصول پر قائم و دائم رہے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی  صدر میکرون سے ملاقات

    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات

    مارچ 29, 2026
    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی  سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    مارچ 29, 2026
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist