موکاما: یہ سیٹ آر جے ڈی کے باہوبلی ایم ایل اے اننت سنگھ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ سے کل چھ امیدوار میدان میں تھے۔ اصل مقابلہ آر جے ڈی اور بی جے پی کے درمیان تھا۔ آر جے ڈی نے اننت سنگھ کی بیوی نیلم دیوی کو میدان میں اتارا تھا۔ نیلم دیوی نے بی جے پی کی سونم دیوی کو شکست دی۔ سونم نلنی رنجن شرما عرف لالن سنگھ کی بیوی ہیں، جنہوں نے تین بار موکاما سے الیکشن لڑا تھا۔ ضمنی انتخاب سے پہلے للن جے ڈی (یو) میں تھے۔ نیلم دیوی کو کل 79744 ووٹ ملے، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی بی جے پی کی سمن دیوی صرف 63003 ووٹ حاصل کر سکیں۔
گوپال گنج: یہ سیٹ بی جے پی ایم ایل اے سبھاش سنگھ کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اس نشست کے لیے کل نو امیدوار میدان میں تھے۔ اصل مقابلہ بی جے پی اور آر جے ڈی کے درمیان تھا۔ بی جے پی نے اس سیٹ سے سبھاش سنگھ کی بیوی کسم دیوی کو میدان میں اتارا تھا۔ سبھاش 2005 سے لگاتار چار بار یہاں سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی نے موہن پرساد گپتا کو ٹکٹ دیا تھا۔
بی ایس پی نے لالو یادو کے بہنوئی سادھو یادو کی بیوی اندرا یادو کو ٹکٹ دیا تھا۔ جس کی وجہ سے الےکشن کافی دلچسپ ہو گیاتھا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے عبدالسلام نے بھی کافی ووٹ کاٹے ہیں۔ بی جے پی کی کسم دیوی کو 70053 ووٹ ملے، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے آر جے ڈی کے موہن پرساد گپتا نے 68259 ووٹ حاصل کیے۔
بی ایس پی اور اے آئی ایم آئی ایم نے آر جے ڈی کا کھیل خراب کیا۔ کسم دیوی اور موہن پرساد گپتا کے درمیان جیت اور ہار کا فرق صرف 1794 ووٹوں کا تھا۔ جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار نے 12214 ووٹ حاصل کئے۔ ساتھ ہی اندرا یادو کو 8854 ووٹ ملے۔