بی جے پی صدر جے پی نڈا نے آج شملہ میں ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی منشور کا اجراءکیا۔زعفرانی پارٹی کی طرف سے گیارہ عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے نڈا نے آج بی جے پی سنکلپ پتر 2022کا اجراءکیا۔نڈا نے کہا کہ بی جے پی نے جن عزائم کی تکمیل کا وعدہ کیاتھا اسے پورا کیا بلکہ ایک ایسا کام جس کا وعدہ بھی نہیں کیاتھا اسے بھی پورا کیا۔بی جے پی قومی صدر نے کہا کہ یہ سنکلپ پتر گیارہ عزائم پر مشتمل ہے، ان عزائم کی تکمیل سے سماج میں ایکسانیت آئے گی ، نوجوان اور کسانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی، باغبانی کو وسعت ملے گی نیز سرکاری ملازمین کو انصاف ملنے کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے (یوسی سی )بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی جانب سے پہاڑی ریاست میں شروع کیاجائے گا اور اس کے جائزے کی کوششیں جاری ہے۔ نڈا نے کہا کہ اس کا نفاذکمیٹی کی جانب سے تیاری رپورٹ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔ انہوں نے آگے کہا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، جو اس معاملے پر غوروفکر کرے گی۔نڈا نے کہا کہ قومی سطح پر یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی طرف ہم دھیرے دھیرے بڑھ رہے ہیں۔ ہم اپنے عزائم کی تکمیل کریں گے۔ریاست میں سرکاری ملازمت سمیت آٹھ لاکھ نوکری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ پہاڑی ریاست کی ترقی سڑک اور بنیاد ڈھانچے سے ہم آہنگ ہے، نڈا نے کہا کہ ہماچل پردیش کے تمام گاو¿ں کو پکے روڈاور مضبوط سڑکوں سے جوڑا جائے گا۔سی ایم ان داتا اسکیم کے تحت تین ہزارلوگوں کو شامل کیاجائے گا اور 9لاکھ سے زیادہ کسان اس سے مستفیض ہوں گے۔بی جے پی بنیادی ڈھانچے اور نقل وحمل کی ترقی کے لیے شکتی نامی ایک پروگرام کی شروعات کررہی ہے، اس کے علاوہ مذہبی مقامات اور مندروں تک پہنچنے کے لےے سڑکیں تیار کی جائیں گی۔مقامی مارکیٹ اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے بی جے پی حکومت سیب کی پیکیجنگ کا بارہ فیصد ٹیکس عائد کرے گی اور اضافی جی ایس ٹی ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے آگے کہا کہ پانچ نئے میڈیکل کالج قائم کے جائیں گے اور موبائل کلینک وینس میں اضافہ کیاجائے گا۔بی جے پی کی قیادت والی حکومت ریاست کے نوجوانوں کے لیے 9ہزار کروڑ روپے کی مدد کے ساتھ اسٹارٹ یونٹ فراہم کرے گی۔شہید فوجی کے کنبے کے معاوضے کی رقم میں اضافہ کیاجائے گا۔بی جے پی وقف بورڈ کا سروے کرائے گی اور کسی بھی غیرقانونی جائیداد کے استعمال کی جانچ پڑتال کرے گی۔واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں 12نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی 8دسمبر کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔تمام جماعتیں پورے جوش وخروش کے ساتھ انتخابی مہم میں کامیابی کے لیے مصروف ہے۔