• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مذہب کی سیاست پر مبنی بی جے پی کا ایجنڈہ ملک کیلئے خطرناک

عام انتخابات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 13, 2023
0 0
A A
مذہب کی سیاست پر مبنی بی جے پی کا ایجنڈہ ملک کیلئے خطرناک
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :آج مرحوم راحت اندوری کا وہ شعر،سرحدوں پر ’بہت تنائو ہے کیا ،کچھ پتہ تو کرو چنائو ہے کیا ‘شدت سے یاد آرہا ہے ۔ راحت اندوری کے اس شعر کا ایک ایک لفظ موجودہ ملک کے ماحول پر پوری طرح صادق آرہا ہے۔آپ اگر ایک سرسری جائزہ لیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ شدت پسند گروپس اپنے لائو لشکر کے ساتھ اپنے بلوں سے باہر نکل آئے ہیں اورانہوںنے مذہب کے تحفظ کے نام پر جو طوفان بدتمیزی اور فساد برپا کرنا شروع کیاہے اس کی تمثیل ڈھونڈے نہیں ملتی ۔مہاراشٹر کے کولہا پور اور دیگر شہروں میں ابھی ’اورنگزیب کی ‘تعریف کی مخالفت کے نام پرغنڈہ گردی ننگا ناچ جاری ہے جہاں فرقہ پرست ٹولے کے ارادوں کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔اب اس کی آنچ نے دہلی کا بھی رخ کرلیا ہے اوراسے بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف دہلی کے دنگوں سے قبل اشتعال انگیز نعرے بازی کرنے اور دھمکیاں دےنے والے بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بھی بیان بازی شروع کردی ہے اور وہ ماحول کو گرمانے میں لگ گئے ہیں۔
ادھر اس ماحول میں اگر اتر کاشی میں امن وقانون پر نظر ڈالی جائے،تو وہاں بھی تصویر کچھ ایسی ہی ہے ،لیکن وہاں ’لو جہاد اور لینڈ جہاد کے نام پر فساد برپا کرکے امن و قانون کو تہ و بالا کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ در اصل پچھلے کئی دنوں سے ایک لڑکی کے اغوا کی مبینہ کوشش جس میں دو لڑکوں میں سے ایک مسلمان ہے ، کے نام پر مسلمانوں کو اس قدر ہراساں اور ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔ا س سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہاں بھی فرقہ پرست عناصر کا گروہ مٹھی بھر مسلمانوں کے لئے جی کا جنجال بنا ہوا ہے ۔انہیں نہ صرف ذہنی طور سے ہراساں کیا جارہا ہے بلکہ اب شہر چھوڑنے کیلئے 15جون تک کا الٹی میٹم بھی دے دیاگیا ہے۔وزیر اعلیٰ اترا کھنڈاکثریتی طبقہ کو خوش کرنے کے لئے اپنی یقین دہانی والے بیانات جاری کر کے جس طرح سے پورے معاملے کو ہوا دے رہے ہیں وہ ان کی ’تقسیم ‘کی سیاست کو ظاہر کرتاہے۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست کے لوگوں کو بھروسہ دلایا ہے کہ وہ’ لو جہاد اور لینڈ جہاد‘ کے خلاف سختی سے پیش آئینگے اور امن و امان کو خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے کیونکہ کہا جارہا ہے کہ ریاست میں لو جہاد کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں’ لو جہاد اور لینڈ جہاد کے نام پر جلد ہی ایک’ ہندو مہا پنچایت‘ بھی ہونے والی ہے ،وزیر اعلیٰ کا تازہ بیان اس کے پیش نظر ہی آیا ہے ۔لہذا ایسے نازک حالات میں اب ریاست کے اقلیتوں کی جانیں حلق میں اٹکی ہوئی ہیں اور وہ ڈرے سہمے ہوئے ہیں۔شہر کے ایک علاقہ میں کئی دن سے بازار بند ہیں ، بالخصوص بیشتر اقلیت کے لوگوں کی دکانوں پر کراس کے نشانات لگا کر انہیں مجرم بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔لہذا اب ریاست کے پرولا شہر میں حالات کشیدہ ہیں اور فورس تعینات ہے۔
بے شک اترا کھنڈ میںجس طرح ایک لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش پر فساد کھڑا کردیا گیا ہے وہ بی جے پی اور فرقہ پرست گروہ کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے ۔جبکہ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔لہذا اب باقی کام قانون کو کرنے دیا جائے ،جرم ثابت ہوگا ،اورجس کا قصور ہوگا اسے سزا مل جائے گی ،لیکن اس کو اقتدار کا سہارا بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔مذب کی حفاظت کے نام پر امنو قانون کا مذاق نہیں اڑایا جانا چاہئے ۔دیکھا جارہا ہے کہ پچھلے کچھ ماہ سے کئی ریاستوں میں لو جہاد کی آڑ میں مسلمانوں پر قانون کا نیا پھندا ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔اچانک یہ معاملے کیسے سامنے آنے لگے یہ حیرانی کی بات ہے۔یہ بھی کم حیران کن نہیں کہ دونوں ریاستوں مہاراشٹر اور اترا کھنڈ میں وزرائے اعلیٰ یا نائب وزیر اعلیٰ فڑ نویس کے بیانات اپنی اپنی ریاست میںتنازعے کو ہوا دینے والے اور اس میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے تھے۔جس سے شر پسندوں کو مزید حوصلہ مل رہاہے ۔اور ان کی سڑکوں پر غنڈہ گردی جاری ہے ۔جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ امن و قانون نافذ کرنے کی بات ہوتی۔لیکن ہندو مہا پنچایت کا اعلان یہ ثابت کرتا ہے کہ ریاست میں حکام اور حکومت تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ اس کا ساتھ دے رہے ہیں!۔
حالانکہ اب سیکولر سیاست دانوں کی طرف سے اتر کاشی میں جاری شر پسندوں کی غنڈہ کردی پر لگام لگائے جانے کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔اسد الدین اویسی نے ریاست میں فورا لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور پندرہ جون کو منعقد ہونے والی مہا پنچایت پر روک لگانے کی گزارش کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ’’ریاست چھوڑ کر گئے لوگوں کو فورا واپس بلایا جائے ،بی جے پی سرکار کا کام ہے کہ گنہگاروں کو جیل بھیج کر شہر میں امن وامان قائم ہو‘‘۔ان کے علاوہ آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری نے کہا ہے کہ’’ اتر کاشی میں بھیڑ کا تانڈو فکر انگیز ہے یاد رکھئے جو دل میں نفرت پالے گا وہ خود بھسم ہوجائےگا‘‘۔بلاشبہ مذہب کے نام پر جو کچھ ہنگامہ کھڑا کیا جارہا ہے وہ شرمناک ہے بلکہ فرقوں کو آپس میں بانٹنے والا ہے جس کا انجام اچھا تو کبھی نہیں سامنے آتا۔بی جے پی نے مذہب کی سیاست پر مبنی جس ایجنڈہ پر کام شروع کیا ہے وہ ملک کے لئے خطرناک ہے ۔بہر حال ،عام انتخابات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist