• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کرناٹک میں بی جے پی کی ساکھ داؤ پر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 25, 2023
0 0
A A
کرناٹک میں بی جے پی کی ساکھ داؤ پر
Share on FacebookShare on Twitter
کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تشہیر شباب پر ہے ۔اور تمام سیاسی پارٹیوں نے ایک طرح سے کرناٹک کو اپنا کیمپ بنا لیا ہے ۔بی جے پی چونکہ اس ریاست میں پانچ سال حکومت کر چکی ہے اس لئے اسے اپنی ساکھ بچانی ہے لیکن کانگریس وہاں اپنی حکومت بنا کر پورے ملک کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ کانگریس کی مقبولیت میں کوئیکمی نہیں آئی ہے اور اگر آئی بھی ہے تو اس کی وجہ بی جے پی کے ذریعہ جھوٹی الزام تراشی ہے جس کے لئے بی جے پی نے ہزاروں کروڑ خرچ کئے ہیں ۔راہل گاندھی بھی اس انتخاب میں یہ ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں کہ آیا بھارت جوڑو یاترا سے انتخابی نتائج پر بھی کچھ فرق پڑتا ہے یا نہیں ۔اور اسی وجہ سے انہوں نے کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف نہایت مضبوطی کے ساتھ اس کے ہر سوال کا جواب بھی دے رہے ہیں اور نیا ایشو بھی اٹھا رہے ہیں ۔کرناٹک کے نندنی دودھ بنام گجرات کے امول دودھ کا مراملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جس میں بی جے پی بیک فٹ پر ہے اور کرناٹک کے لوگ نندنی دودھ کے مقابلے گجرات کی کمپنی کے منہگے دودھ کو بھی گجراتی لابی کی سازش قرار دے رہے ہیں اور وہ اسے اپنے روزگار پر حملہ بھی قرار دے رہے ہیں ۔
کانگریس نے اس بار رائے پور کانفرنس میں ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ وہ کاسٹ سینسس کے حق میں ہے اور اس مدعے کو راہل گاندھی کرناٹک اسمبلی الیکشن میں بھی اٹھا رہے ہیں ،ساتھ راہل گاندھی کرناٹک میں پچاس فیصد تک محدود ریزرویشن کے کیپ کے ہت جانے کے بعد اس میں مزید طبقات کو جوڑنے کی بات کر رہے ہیں ۔کرناٹک مین پانچ سال تک حکومت کرنے والی بی جے پی پر ویسے بھی بدعنوانی کے ڈھیروں الزامات ہیں اور عام طور پر وہاں کی بی جے پی سرکار کو چالیس فیصد کمیشن والی سرکار کہا جاتا ہے ۔اور یہ وہ سارے مدعے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا رہا ہے کہ کرناٹک میں اس بار بی جے پی کی سرکار بننا آسان نہیں ہے ۔بی جے پی کو بھی اس کا اندازہ ہو چکا ہے اس لئے اس نے ایک بار پھر کرناٹک میں ہندو مسلم کارڈ کھیل دیا ہے ۔ایک طرف  بی جے پی جہاں نارتھ انڈیا میں مبینہ او بی سی مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے وہیں انتخابی ریاست کرناٹک میں اس کا لب و لہجہ شدید مسلم مخالف ہے امراجالا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کے ایک بھی ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ایشورپا نے یہ بیان ویراشائیو-لنگایت مذہبی تقسیم کے مسئلہ پر ایک میٹنگ کے دوران دیا۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا بھی موجود تھے۔۔کانگریس بھی لنگایت برادری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہل گاندھی کے دورے کے دوران بھی، کانگریس نے لنگایت برادری کو راغب کرنے کی پوری کوشش کی اور راہل نے لنگایت برادری کے سب سے بڑے گرو بساونا کی سمادھی کا بھی دورہ کیا۔ کانگریس کرناٹک انتخابات میں زیادہ سے زیادہ قومی لیڈروں کو میدان میں اتارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے 30-30 اسمبلی سیٹوں کا دورہ کریں گے۔ کانگریس کے ساتھ سخت مقابلے کا نتیجہ ہی ہے کہ وزیر اعظم کمیشن کے الزام سے جوجھ رہے اپنے ان لیدروں کو بھی فون کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جن پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں اور پارٹی نے انہیں برطرف کر رکھا ہے ۔یدی یو رپا جیسے لیڈر کو دوبارہ فعال کرنے سے بھی بی جے پی کو فائدہ سے زیادہ نقصان ہی ہو رہا ہے کیونکہ اقربا پروری کا جو الزام بی جے پی دیگر پارٹیوں سمیت کانگریس پر لگاتی رہی ہے اس کا نمونہ خود یدی یو رپا ہیں جن کے بیٹے کے ٹکٹ کو لے کر بی جے پی کے ہائی کمان سے ان کی ٹھن گئی تھی لیکن اب اس انتخابی مہم میں وہ سارے اصول طاق پر رکھ کر بی جے پی ان کی قیادت میں ہی انتخاب لڑ رہی ہے ۔اب دیکھنا ہے کہ اگلے بیس دنوں میں کرناٹک کی سیاست کس کروٹ بیٹھتی ہے ۔
کرناٹک میں 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے اور 13 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist