• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کو ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ راجیہ سبھا میں اٹھایا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 14, 2026
0 0
A A
دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا۔ اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ایوانوں کی 13-13 نشستیں ہوئیں۔ لوک سبھا میں اس دوران اپوزیشن کی جانب سے کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کا کام متاثر ہوا اور صدر کے خطبۂ افتتاحیہ پر شکریہ کی تحریک پر نہ کے برابر بحث ہوئی اور وزیراعظم کے جواب کے بغیر ہی اسے منظور کر لیا گیا۔ راجیہ سبھا میں صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر طویل بحث کے بعد اسے منظور کیا گیا، جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے جواب دیا۔ ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ دونوں ایوانوں میں بجٹ پر عام بحث ہوئی، جس کا جواب وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے دیا۔ اس مرحلے میں صنعتی تعلقات ضابطہ (ترمیمی) بل، 2026 کو بھی منظوری دی گئی۔ دوسرے مرحلے کی کارروائی 9 مارچ کو شروع ہوگی، جس میں وزارتوں کے بجٹ مختص پر بحث ہوگی اور مالی بل، گرانٹ کی مانگیں اور متعلقہ مختص بل کی منظوری کے ساتھ بجٹ پاس کرنے کا عمل مکمل ہوگا۔ دونوں مرحلوں کے درمیان وقفے کے دوران پارلیمانی مستقل کمیٹیاں وزارتوں کے بجٹ پر غور کریں گی۔ بجٹ اجلاس 2 اپریل تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں کل 17 نشستیں مقرر ہیں۔ بجٹ اجلاس 28 جنوری کو شروع ہوا تھا اور یکم فروری کو مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ اس اجلاس کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہوا تھا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے شروع ہوگا اور 2 اپریل تک جاری رہے گا۔ ایک بار کے التوا کے بعد جب جمعہ دوپہر 12 بجے کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو پریزائیڈنگ افسر سندھیا رائے نے قانون سازی کے دستاویز ایوان کے سامنے رکھوائے۔ اس کے بعد انہوں نے کارروائی کو 9 مارچ صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ اس سے پہلے آج کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان مرکزی وزیرِ پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کے مطالبے پر ہنگامہ کرنے لگے۔ سندھیا رائے نے سابق رکن بھگوان داس راٹھور کے انتقال کی اطلاع دی۔ راٹھور 21 جنوری 2026 کو اتراکھنڈ کے ہریدوار میں 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ چھٹی اور نویں لوک سبھا کے رکن رہے۔ ارکان نے خاموشی اختیار کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وقفہ سوالات کے لیے کانگریس کے اجوَّل رمن سنگھ کا نام پکارا گیا، لیکن اپوزیشن کے ارکان ایوان کے وسط میں آ کر نعرے بازی کرنے لگے۔ وہ ہردیپ سنگھ پوری استعفیٰ دو” کے نعرے لگا رہے تھے۔ ہنگامے کے دوران مرکزی وزیرِ صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا نے کوڈین سیرپ سے ہوئی موت کے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں کوڈین سیرپ کے باعث موت واقع نہیں ہوئی ہے، اس لیے معاوضہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سندھیا رائے نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوالات چلانے میں تعاون کریں، لیکن ہنگامہ جاری رہا۔ اس پر انہوں نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ دریں اثنا لاکھوں زیر سماعت قیدیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لیے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ایک مانگ کی گئی۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی لیڈر ایرنا کدادی نے کہا کہ ملک بھر کی جیلوں میں اس وقت لاکھوں زیر سماعت قیدی بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جیل سے الیکشن لڑنے پر پابندی نہ ہونے کے باوجود زیر سماعت قیدیوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امیر افراد جرمانہ ادا کر کے ضمانت حاصل کر سکتے ہیں، وہیں معمولی جرائم میں قید ہزاروں غریب زیر سماعت قیدی فنڈز کی کمی کی وجہ سے ضمانت کی رقم برداشت کرنے سے قاصر ہیں اور اس لیے انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ زیر سماعت قیدیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کرے۔ بی جے پی لیڈر بھگوت کراڈ نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر کے سہیادری پہاڑی سلسلے سے بہنے والے پانی کو سائنسی طور پر دریائے گوداوری کے طاس کی طرف موڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے میں کسانوں کو پانی ملے گا اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی۔ بی جے پی کے متھیلیش کمار نے کہا کہ شاہجہاں پور، اترپردیش میں میڈیکل کالج کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) کی خدمات ضلع اسپتال سے چلائی جارہی ہیں، جس سے اسپتال کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کی جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist