• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

برج بھوشن کی خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی،سواتی مالیوال نے کی مذمت

خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا ’غندہ ہے یہ آدمی ،اس آدمی کی جگہ پارلیمنٹ میں نہیں، جیل میں ہونی چاہیے ‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 13, 2023
0 0
A A
برج بھوشن کی خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی،سواتی مالیوال نے کی مذمت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ اب ایک اور وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ رپورٹر کو غصے میں جواب دیتے نظر آ رہے ہیں اور اس سوال جواب کے دوران خاتون رپورٹر کا مائک بھی زمین پر گر جاتا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور انہوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کو غنڈہ قرار دیا ہے۔انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق برج بھوشن شرن سنگھ اس وقت غصے میں آگئے جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کے طور پر استعفیٰ دیں گے.خبر میں کہا گیا ہے کہ ایک صحافی نے سوال کیا کہ دہلی پولیس کی چارج شیٹ آپ کے خلاف دائر کی گئی ہے اور آپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے، تو کیا ایسی صورتحال میں آپ استعفیٰ دیں گے؟ اس پر برج بھوشن غصے میں آگئے اور کہا کہ میں استعفیٰ کیوں دوں، آپ مجھ سے میرے استعفے کے بارے میں کیوں پوچھ رہی ہیں۔ جب رپورٹر نے ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں مزید سوالات کیے تو وہ مزید مشتعل ہو گئے اور اسے ڈپٹ دیا۔ اس کے بعد رپورٹر اپنی گاڑی کی طرف بڑھے تو بی جے پی ایم پی نے گاڑی کا گیٹ اتنی زور سے بند کیا کہ رپورٹر کا مائیک نیچے گر گیا۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نےاس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے برج بھوشن کو غنڈہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر اس میں کیمرے کے سامنے کسی عورت کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کی ہمت ہے تو وہ کیمرے کے پیچھے خواتین کے ساتھ کیسے برتاؤ کرے گا۔ اس آدمی کی جگہ جیل میں ہے، پارلیمنٹ میں نہیں۔‘‘
واضح رہے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزام ہیں۔ ان الزامات کی وجہ سے دہلی میں پہلوانوں نے ان کے خلاف کافی دنوں تک مظاہرہ کیااور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس کے بعد برج بھوشن سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اگر وہ اس میں قصوروار پائے جاتے ہیں تو ان کو کئی سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist