لندن(ہ س)۔برطانیہ کے دفتر خارجہ نے ایران کے اسرائیل بھر میں جاری جوابی میزائل حملوں کو برطانوی شہریوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس خوفناک جنگی صورتحال میں اسرائیل نہ جائیں۔ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کے اندر ہی نہیں اسرائیل سے باہر بھی خوف کی فضا بنی ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام مسلسل ناکام نظر آرہا ہے۔ اس لیے برطانیہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کی طرف سفر کرنے سے روک دیا ہے۔شہریوں کے لیے جاری کردہ رہنمائی میں کہا گیا ہے اسرائیل اور خطے کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ جس سے کئی طرح کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کی یہ صورت حال اچانک اور کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر بدلتی ہے جو سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ اس لیے اسرائیل کی طرف سفر سے گریز کریں۔












