ریو ڈی جنیرو (یو این آئی) فلیمینگو ڈیفینڈر فیبریشیو برونو کو چلی اور پیرو کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے برازیل کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے کہا کہ 28 سالہ کھلاڑی ریال میڈرڈ کے سینٹر بیک ایڈر ملیٹاو کی جگہ لیں گے، جو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
ملیتاو پانچویں کھلاڑی ہیں جو انجری کے باعث برازیل کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو سی بی ایف نے اعلان کیا تھا کہ فلہم کو مڈفیلڈر اینڈریاس پریرا کو ریال میڈرڈ کے فارورڈ وینیسیئس جونیئر کے گردن کی تکلیف کی وجہ سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے دیگر کھلاڑیوں میں جووینٹس کے سینٹرل ڈیفنڈر بریمنر، ایٹلیٹکو مینیرو لیفٹ بیک گیلہرمی آرانا اور لیورپول کے گول کیپر ایلیسن شامل ہیں۔ برازیل کا مقابلہ 10 اکتوبر کو سینٹیاگو میں چلی اور پانچ دن بعد برازیلیا میں پیرو سے ہوگا۔
پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل اس وقت جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ گروپ میں پانچویں نمبر پر ہے اور اس نے اپنے پہلے آٹھ میچوں میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چلی اور پیرو بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔