• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

عام شہریوں کی جانوں کا بڑا نقصان کرکے بھی اسرائیل حماس جنگجوؤں کو ختم نہ کرسکا: بلنکن

شہریوں کے تحفظ کا منصوبہ بنائے بغیر کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے: امریکہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2024
0 0
A A
عام شہریوں کی جانوں کا بڑا نقصان کرکے بھی اسرائیل حماس جنگجوؤں کو ختم نہ کرسکا: بلنکن
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ:امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اب تک کی سب سے کڑی اعلانیہ تنقید سامنے آگئی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی حربوں کا مطلب معصوم شہریوں کی جانوں کا ہولناک نقصان ہے لیکن اسرائیل حماس کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کو بے اثر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یو صورت حال معاملات کو ایک مستقل بغاوت کی طرف لے جا سکتی ہے۔
دو ٹیلی ویژن انٹرویوز میں بلنکن نے زور دیا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اسرائیلی افواج کو غزہ سے نکل جانا چاہیے لیکن امریکا جنگ کے بعد خطے میں سلامتی اور حکمرانی کے لیے اسرائیل کی جانب سے قابل اعتماد منصوبوں کا انتظار کر رہا ہے۔
بلنکن نے مزید کہا کہ حماس غزہ کے کچھ حصوں میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی افواج کی جانب سے شدید کارروائی نے اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ کو اس لڑائی میں ساتھ چھوڑ دینے کی دھمکی دینے پر مجبور کردیا ہے۔
بلنکن نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں سکیورٹی، گورننس اور تعمیر نو کے لیے قابل اعتبار منصوبے تیار کرنے کے لیے کئی ہفتوں سے عرب ممالک اور دیگر کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ہم نے اسرائیل کی طرف سے ایسا کچھ ہوتے ہوئے نہیں دیکھا، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اسرائیل کی جانب سے بھی ایسا کچھ ہوتا ہوئے دیکھیں۔ بلنکن نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل رفح میں اپنی کارروائی کو اندر تک دھکیل رہا ہے تو اس سے وہ کچھ ابتدائی کامیابی حاصل کر سکتا ہے لیکن اس سے آبادی کو سنگین نقصان کا خطرہ ہے۔ اس سے اس مسئلے کا حل نہیں ہوگا جو ہم دونوں چاہتے ہیں کہ حماس دوبارہ غزہ پر حکومت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں اسرائیل کے طرز عمل نے ملک کے ممکنہ طور پر ایسے راستے پر ڈال دیا ہے جہاں حماس کے بہت سے عسکریت پسند باقی رہیں گے اور شورش کو برقرار رکھیں گے۔بلنکن نے اس نئی رپورٹ کے نتائج کا اعادہ بھی کیا جو بائیڈن انتظامیہ نے جمعہ کو کانگریس کو بھیجی تھی۔ اس رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال ممکنہ طور پر بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبے کی عدم موجودگی میں رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔ این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بلنکن نے کہا ہم رفح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے بارے میں فکر مند ہیں کہ اس سے شہریوں کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے مسلسل بات چیت کر رہی ہے۔ ان ہتھیاروں سے رفح جیسے گنجان آباد علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل میں چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی سے فوجی پیش رفت اور دونوں فوجوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist