• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سی اے اے نافذ کرنے کا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 1, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

بی جے پی کے مرکزی مملکتی وزیر اسپورٹس و جہازرانی شانتنو ٹھاکر نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے ایک ہفتہ کے اندر سارے ملک میں لاگو ہوجائے گا ! وہ 28 جنوری کو اتوارکی شام ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” رام مندر کا افتتاح ہوچکا ہے۔ اور ایک ہفتہ کے اندر سی اے اے نہ صرف مغربی بنگال بلکہ سارے ملک میں لاگو ہوجائے گا” ۔ 29 جنوری پیر کے دن کولکتہ میں میڈیا سے بات چیت میں متوا برادری کے ممتاز قائد شانتنو ٹھاکر نے کہا کہ میں کل کی بات پر قائم ہوں۔ 7 دن میں سی اے اے پر عمل آوری ہوجائے گی۔ یہ میری گارنٹی ہے” ۔ واضح رہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے 2019 میں سی اے اے قانون بنایا تھا جس کی رو سے بنگلہ دیش‘ پاکستان اور افغانستان میں مذہبی عتاب جھیل کر 31 دسمبر 2014 سے قبل ہندوستان میں داخل ہونے والے غیرمسلم امیگرنٹس بشمول ہندو‘ سکھ‘ جین‘ بدھسٹ‘ پارسی اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔ اُن کے ان ریمارکس پر ترنمول کانگریس کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا جس نے ان کے ریمارکس کو تفرقہ پسند قراردیا۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ حسب معمول بی جے پی‘ سی اے اے کے پرانے حربے پر اترآئی ہے۔ ٹی ایم سی ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ” لوک سبھا الیکشن سے قبل بی جے پی کا سی اے اے مسئلہ اٹھانا صرف سیاسی نعرہ ہے” ۔چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ضلع کوچ بہار میں ایک پروگرام سے خطاب میں بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ” وہ الیکشن سے قبل صرف سیاسی فائدہ کے لئے سی اے اے کا مسئلہ اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو این آر سی کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔بی جے پی اب الیکشن سے قبل سی اے اے کا جاپ کررہی ہے۔ اس کا مقصد اسے سیاسی رنگ دینا ہے۔ ہر کوئی اس ملک کا شہری ہے۔ اگر لوگ اس ملک کے ووٹر نہیں ہیں تو وہ پھر مرکزی حکومت کی اسکیموں سے مستفید کیسے ہورہے ہیں؟”۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر سی اے اے، این پی آر اور این آر سی لاگو ہوتا ہے تو ہمیں اس کے لئے تیاری کیسے کریں؟ اس سلسلے میں جسٹس جی ایم اکبر علی نے بہت اچھے اور واضح انداز میں سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ براہ کرم اس تفصیل کوغور سے پڑھیں کہتے ہیں کہ ” کسی شخص کے قانونی طور پرہندوستانی شہری ہونے کے حوالہ سے شہریت ایکٹ 1955 کیا کہتا ہے؟ اس کے لئے مندرجہ ذیل کام کرلیں. (1) اپنے گھر میں موجود ہر فرد کی تاریخ پیدائش نوٹ کر لیں۔ (2) ان تاریخ پیدائش کو تین حصوں میں تقسیم کرلیں۔(الف) وہ جو یکم جولائی 1987 سے پہلے پیدا ہوئے ہوں۔(ب) وہ جو یکم جولائی 1987 اور 31 دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہوئے ہوں۔ (ج) وہ جو 31 دسمبر 2004 کے بعد پیدا ہوئے۔ (3) جو لوگ یکم جولائی 1987 سے پہلے پیدا ہوئے ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا پاسپورٹ میں سے کوئی ایک لازمی طور پر ہو۔ اگر ان میں سے کوئی ایک ان کے پاس موجود ہے تو، ان کو پیدائشی طور پر براہ راست ہندوستانی مانا جائے گا۔ ان کو کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ (4) یکم جولائی 1987 کے بعد پیدا ہونے والے تمام افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ ضرور موجود ہو۔ اگر ان کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ ہے تو: (الف) والدین میں سے کوئی ایک جو جولائی 1987 اور دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہوا ہے وہ ہندوستانی ہونا چاہیے۔ (ب) ان کے والدین میں سے کسی کا سن پیدائش یا نام، پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ پریکساں ہونا چاہیے۔ اگر ایسا ہے تو، وہ بھی نسل کے لحاظ سے ہندوستانی مانے جائیں گے۔ کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔(5) 31 دسمبر 2004 کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے والدین اگر (شہریت ایکٹ 1955 کے مطابق) ہندوستانی ہوں اور ان کے نام ان کے سرٹیفکیٹ سے میچ ہورہے ہوں تو وہ بھی نسلا ہندوستانی ہیں۔ کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ مذکورہ تفصیلات کی بنیاد پر ہر شخص اپنے گھرکا جائزہ لے اور ان لوگوں کی فہرست بنالے جن کے پاس پاسپورٹ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ پاسپورٹ بنوانے کے لیے ہر ضلع میں آفس موجود ہے پہلے آن لائن فارم پر کریں اس میں آدھار کارڈ، پین کارڈ اور راشن کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا پاسپورٹ آسانی سے بنوایا جاسکتا ہے۔ یہ زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ پیدائش کا سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے (الف) اگر آپ کی پیدائش اسپتال میں ہوئی ہے تو، اس علاقہ/ گاؤں/ تعلقہ/ کارپوریشن آفس جائیں جہاں وہ اسپتال واقع ہے اور اپنی تفصیلات کے ساتھ وہاں درخواست دیدیں۔ یہ کام بھی آسانی سے ہوجاتا ہے۔ اس کی فیس صرف ۲۰۰ روپئے ہے۔ (ب) اگرآپ گھر میں پیدا ہوئے ہیں تو، نوٹری تصدیق کے ساتھ ایک حلف نامہ تیار کرلیں کہ آپ کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ پھر اسےاپنے گاؤں/ تعلقہ/ کارپوریشن آفس میں جمع کردیں۔ اس آفس سے آپ کو اس بات کا ثبوت فراہم کیا جائے گا کہ آپ کے پاس واقعی میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ اس ثبوت کوآپ ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کروادیں۔ وہاں آپ سے 200 روپئے سالانہ کے اعتبار سے جرمانہ وصول کر کے سرٹیفکیٹ فراہم کردیا جائے گا. بس کام مکمل!

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist