صدّام حسین فیضی
رام پور،22؍ مئی،سماج نیوز سروس: چیف ڈیولپمنٹ آفیسرنند کشور کلال نے بلاس پور میں واقع بی پیکس مرزانورپورمیں زیر تعمیر 100 میٹرک ٹن والے گودام کے سائٹ پر معائنہ کرکے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔سی ڈی او نے منظور شدہ تعمیراتی کام کی لاگت، کام کی پیش رفت اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے سیمنٹ، ریبار، اینٹوں اور دیگر میٹریل کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کی۔تحصیل بلاس پور میں کوٹھاجاگیر اور تحصیل ملک کے مرزاانور پور میں زیر تعمیر ہر گودام کی تخمینہ لاگت 45.46 لاکھ روپے ہے اور ان دونوں گوداموں کا تعمیراتی کام 23 اگست تک مکمل ہونا ہے۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوگنیش گپتا اور پاکس فیڈ کے جونیئر انجینئر اور دیگر محکمہ جاتی افسران اور ملازمین موجود تھے۔












