• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج میں’یونانی میڈیسن ڈے‘ کی تقریب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 28, 2023
0 0
A A
گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج میں’یونانی میڈیسن ڈے‘ کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

ٹونک،  ’یونانی میڈیسن ڈے‘ کے سلسلے میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج (یونیورسٹی کالج آف یونانی- ٹونک) میں ایک نیشنل سمینار بعنوان ’طب یونانی کا مستقبل‘ منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس آر کے راجستھان آیوروید یونیورسٹی، جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی نے کہا کہ بھارت میں آزادی کے بعد راجستھان کا یہ پہلا گورنمنٹ کالج ہے، ہم اس کو ماڈل کالج بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس سال ہمارا پہلا اَنڈر گریجویٹ بیچ فارغ ہوا اور 2024-25 میں یہاں پوسٹ گریجویٹ (ایم ڈی یونانی) اور پی ایچ ڈی کا کورس شروع کردیں گے۔ ابھی اس کالج میں بہت سی ضرورتیں ہیں جس کو ہمیں پورا کرنا ہے لیکن موجودہ حکومت ہمیں بھرپور تعاون دے رہی ہے، ہم اُمید کرتے ہیں کہ جو کمیاں رہ گئی ہیں اسے ہم پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج میں ابھی زیادہ تر اساتذہ مستقل نہیں ہیں لیکن ہم نے مستقل اساتذہ کے تقرر کے لیے کوشش شروع کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام ’یونانی میڈیسن ڈے‘ ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مذکورہ یونیورسٹی کے تحت پہلی بار منعقد کیا گیا ہے اور حکیم اجمل خاں بھارت میں یونانی آیوروید کی تعلیم، ترویج و ترقی کے لیے کام کرنے والی بے مثال شخصیت تھے، ہمیں ان پر فخر ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پدم شری پروفیسر سیّد ظل الرحمن نے کہا کہ طب یونانی کی تاریخ علاج و معالجہ کے حوالے سے سب سے پرانی اور بہت روشن ہے۔ طب یونانی ایک سائنس اور کلچر ہے اور یہ فن اپنی امتیازی شان رکھتا ہے نیز یہ گلوبل سسٹم ہے کیونکہ جب ہم اس کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ بہت پرانی اور پورے عالم میں پھیلا ہوا طریقہ علاج ہے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج، نئی دہلی) نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی کا مستقبل بہت روشن ہے۔ حکومت کی سطح پر آیوروید کی طرح ہمیں بھی تمام مراعات حاصل ہیں۔ سرکاری نوکریوں کے علاوہ اپنے کلینک قائم کرنے پر توجہ دی جائے اور اس میں بڑی ترقی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخ کالج میں حکومت راجستھان نے بہت تیزی سے کام کیا لیکن ہربل گارڈن، اسپورٹس کمپلیکس اور فارمیسی کو ڈیولپ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بطور مہمان اعزازی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طبیہ کالجز میں نئے داخلوں میں سیٹیں خالی رہنے کی وجہ، داخلہ میں NEET کی پابندی اور اس کی پیچیدگیاں ہیں۔لہٰذا NCISM کو چاہیے کہ وہ AYUSH NEET الگ سے کرائے جیسا کہ بھارت سرکار نے نومبر 2014 میں آیوروید، یونانی، یوگا، سدھا اور ہومیوپیتھی وغیرہ طریقہ علاج کے لیے الگ سے وزارت قائم کرکے اس کی اہمیت واضح کردی ہے اور NCISM کے تحت دیسی طبی تعلیم کو فروغ دینے کی ذمہ داری سونپی ہے جبکہ ڈاکٹر ایس آر کے راجستھان آیوروید یونیورسٹی، جودھپور کے ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن پروفیسر محمد شعیب اعظمی نے طبیہ کالج کے اساتذہ کے حوالے سے کہا کہ ان کی تنخواہیں بہت کم ہیں لہٰذا انہیں UGC کے مطابق تنخواہیں دی جائیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist