• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

’اردو زبان مقبول بھی مظلوم بھی ‘کی تقریب رسم اجرا

دہلی اردو بازار میں اردو کی دکانیں کبابوں کی دکانوںمیں تبدیل ہورہی ہیں:مقررین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 4, 2023
0 0
A A
’اردو زبان مقبول بھی مظلوم بھی ‘کی تقریب رسم اجرا
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی،3جون ، سماج نیوزسروس:اردو زبان مقبول بھی مظلوم بھی کتاب کا رسم ا جرا کے موقع پر آج اردو داں طبقہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی سہیل انجم کے ذریعہ بکھرے ہوئے مضامین کو ڈاکٹر سیداحمدخاں نے یکجا کرکے جو کتابی شکل دی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔اس موقع پر پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر اخترالوسع نے ڈاکٹرسید احمد خاں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان مضامین کو جو اب تک اخبارات میں بکھرے ہوئے تھے ان کو ایک جگہ جمع کیا انہوںنے مزید کہا کہ اردو کی مقبولیت بھی ہماری وجہ سے اورمظلومیت بھی ہماری وجہ سے ہے ۔ سچائی یہ ہے کہ اردو کے لئے جمع خرچ خوب ہوا ہے سہیل انجم صاحب واقعی قلم کے دھنی ہے جتنا بھی سوچتے ہیں اس کو قلم بند کرتے ہیں۔ اردو زبان کے حوالے سے پروفیسر اختر الاوسع نے کہا کہ کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں اردو پریشان حال نہیں ہے انہوںنے مہاراشٹر وغیرہ کا ذکر کیا اورکہا کہ دہلی کے اندر اردو بازار میں اردو کی دکانیں کبابوں کی دکانوںمیں تبدیل ہورہی ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گھر چھوڑ دیجئے اب توقبرستانوںمیں بھی اردو نہیں ملتی ہے
۔ انہوںنے سوال کیا کہ اردو کی کیوںنہیں پڑھتے ہیں اس کی مختلف وجوہات بھی تفصیل سے بیان کی اور کہا کہ لوگ خود بھی آگے نہیں آتے ہیں انہوںنے اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ اے ایم یو میں انگریزی اور اردو کے اخبارات ضرور آتے تھے لیکن اب وہاں ہندی اخبارات کثیر تعدادمیں آتے ہیں۔ معلوم کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ اردو کا روزگار سے کوئی رشتہ نہیںرہا اخترالاوسع نے کہا کہ چار چیزیں ایسی ہیں جنہیں ہمیں کسی بھی حال میں نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ماں ،ملک ،مذہب ،اور مادری زبان، اس کو ہر حال میں اپنے ساتھ رکھنا ہے جگہ بھلے ہی ہمارے پاس کم ہو۔ ڈاکٹر سید صاحب تو عاشق اردو ہیں بے شک یہ اردو کےلئے بہت کام کررہے ہیں جو ہم سب کو بھی کام کرنا چاہئے ۔م۔ افضل صاحب نے بھی اردو کےلئے بہت کام کیا ہے ۔اور آج اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت اردو کےلئے کام کیا جارہا ہے جس میں خاص طو رسے اردو ڈے کا ہم ذکر کرسکتے ہیں۔ سابق ممبر پارلیمنٹ اور سینئر صحافی م۔افضل نےکہا کہ میں نے گیارہویں کلاس تک اردو پڑھی جب میں نے صحافت کا آغاز کیا تو اردو کو چنا گزشتہ تقریباً پینتالیس سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا اردو کا دائرہ روز بروز کم ہوتا جارہا ہے حالانکہ دنیا میں اردو کو فروغ مل رہا ہے ۔ اور وہاں لوگ اردو کو بڑھانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ڈاکٹر ملک زادہ منظور اور دیگر کے ذریعہ لکھنؤ سے اردو رابطہ کمیٹی کے بینر تلے ملک میں بڑے بڑے جلسے کئے گئے کچھ حد تک اردو والے بھی اردوکے صفائی کے ذمہ دار ہیں۔ اردو کوسمیٹنے میں پچاس فیصد اردو والے اور پچاس فیصد حکومتوںکا کردار ہے۔حالیہ دنوں این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ابھی کوئی نیا کام نہیں کیا جائے گا۔ یہ شکایت ابھی والی سرکار سے نہیں ہے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے ۔ انہوںنے رام لال جی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے خود کا میں اتنی کتابیں لکھی ہیں لیکن میرے گھر میں ان کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہے۔ م۔افضل نے کہا کہ اردو بہت مقبول ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔اردو خود اپنی لڑائی لڑرہی ہے کشمیر میں بھی اردو اخبارات کم ہوئے ہیں بازاروں میں ملنے والے اخباروں کی تعداد کم ہوگئی ہے ہاں ایک طبقہ ہے جو ابھی اردو پڑھ رہا ہے اور وہ ہیں ہمارے مدارس ان کا شین ۔قاف بھی درست ہے ۔ سہیل انجم کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ وہ استاد سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔ م۔افضل نے نئے سسٹم میں جانےکی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ الکٹرونک کے بعد آپ انٹرنیشنل لیبل پر مل سکتے ہیں پرنٹ میڈیا آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے اور الکٹرانک میڈیا آگے نکل رہا ہے۔ انہوںنے ریختہ کی تعریف کی اسپانسرشپ پر زور دیا۔سینئر صحافی معصوم مرآبادی نے الفاظ کے استعمال پر زور دیا اور کہا کہ وہ زبان جس سے ہماری شناخت ہے وہی ختم ہوجائے تو ہمارے حال کیا ہوگا۔ پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ اردو کی اپنی بھی طاقت ہے غیر زبان کے آدمی بھی اردو اچھی لگتی ہے۔ اب یہ مان لینا چاہئے کہ اردو آپ کی زبان ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حکیم سید احمد انسانوں کی بھی تشخیص کرتے ہیں ۔معروف شاعر ماجد دیوبندی اورڈاکٹر حبیب اللہ نے بھی ڈاکٹر سید احمد کو مبارکباد پیش کی جبکہ سینئر صحافی سہیل انجم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ڈاکٹر سید احمد نے تمام مہمانوںکا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist