دیوبند : اترپردیش مادھمیک شکشا پریشد سے منسلک تمام تعلیمی اداروں میں ز یرِ تعلیم درجہ گیارہ کے طالب علموں کے امتحانات میںکیثر انتخابی سولات بھی پوچھے جائیں گے ۔ یوپی بورڈ نے اپنے نئے تعلیمی کلینڈر میں یہ تبدیلی کی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد امتحان میں شریک طلبہ وطالبات کوکافی آسانی ہوگی۔موجودہ تعلیمی سال سے ہی یہ نظام نافذ ہوگا یوپی بورڈ امتحانات کے طرز میںتبدیلی کا آغاز کردیا ہے۔تعلیمی سال 2022-23 میںدرجہ 9 اوردرجہ 10 کے امتحانات کے طرز میں تبدیلی لائی گئی تھی ۔ ان درجات میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لئے 20 نمبرات کے کثیر انتخابی سوالات پر چہ امتحانات میں شامل کئے گئے تھے، یہ سوالات طلبہ وطالبات سے او-ایم -آر شیٹ پرحل کرائے گئے ۔ اب موجودہ تعلیمی سیشن سے درجہ گیارہ کے پرچہ سوالات میں کثیر انتخابی سوالات کو بھی شامل کیاگیاہے۔ اب پرچئہ سوالات کاتہائی حصہ کثیر انتخابی سوالات پر مبنی ہوگا۔اب سوالات کے جوابات او-ایم-آر شیٹ پر لکھوائے جائیں گے ۔جبکہ دوتہائی سولات کے جوابات امتحان کی کاپی پرحل کرنے ہوں گے۔ آئندہ ہونے والے امتحانات اسی طرز پر منعقد کرائے جائیں گے ۔یوپی بورڈ سے ہدایات ملنے کے بعد محکمہ تعلیم نے بھی اس سلسلہ میںتیاری شروع کردی ہے ۔انسپیکٹر آف اسکول کاکہنا ہے کہ اب درجہ گیار کے امتحانات تبدیل شدہ طرز پر کرائے جائیں گے انہوں نے بتایا کے تبدیلی صرف اتنی ہے کہ کثیرانتخابی سوالا ت کے جوابات او-ایم -آر شیٹ پر درج کرنے ہوں گے۔












