• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

مدارس اسلامیہ کے نصاب ونظام میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت:مولانا محمدفضل الرحیم مجددی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 5, 2022
0 0
A A
مدارس اسلامیہ کے نصاب ونظام میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت:مولانا محمدفضل الرحیم مجددی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ؍جے پور،  مدارس اسلامیہ کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری اورچیئرمین امام ربانی گروپ آف اسکولس مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کہاکہ مدارس اسلامیہ کے نصاب ونظام میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے جامعۃا لہدایہ جے پور میں مدارس کے نصاب سے متعلق ایک اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے صنعتی انقلاب کے بعد اورسائنس وٹکنالوجی کے ترقی پذیر دورمیں مدارس اسلامیہ کے نصاب میں تبدیلی کی ضرورت تھی، حالات کاتقاضہ تھاکہ مدارس میں پڑھنے والے دینی علوم کے ساتھ عصری علوم سے بھی واقف ہوں اوردعوت ِدین کیلئے انگریزی وہندی زبان سے واقفیت تووقت کی ضرورت ہے ۔اس لئے بہت سے مدارس نے عصری تعلیم پر توجہ دینی شروع کردی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جائے ۔ انہو ں نے کہ اکہ جامعۃ الہدایہ جے پور دینی وعصری علوم کا حسین امتزاج اوراصلاح نصاب کی ایک طاقتور تحریک اورتعلیمی مشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کمپیوٹر سنٹر اس وقت قائم کیا گیا تھا جب بہت سی یونیورسیٹیوں میں بھی کمپیوٹر سنٹر نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں زیرتعلیم بچوں کے والدین وسرپرستوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ والدین کے سامنے اپنے بچوں کو جامعہ بھیجنے کا مقصد واضح ہوناچاہئے ، مقصدیت سے واقفیت ضروری ہے ،آپ کو جب جب بھی بلایاجائے توآپ ضرور آئیں اورجامعہ سے جوہدایات دی جائیں ان کی پابندی کریں،یہ آپ کے بچوں کے حق میں مفید ہے اورجامعہ کے حق میں بھی، ہم دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے جدوجہد اورمنصوبہ بندی کریں،مدارس اسلامیہ کی تاریخ میں اس طرح کی نشست پہلی مرتبہ منعقد ہورہی ہے ،انشاء اللہ اس طرح کی نشستوں کا انعقاد ہر سال ہوتارہے گا۔انہوں نے کہاکہ طلبہ تعلیم میں ترقی کریں اوران کا مستقبل روشن ہو،اورقوم وملت کے اچھے خدمت گذار بنیں، آپ اورہماری سب کی تمناوخواہش ہے ، لیکن یہ صرف چاہنے سے نہیں ہوسکتا اس میں سبھی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ آپ کے تعاون کے بغیر بچہ کی پائیدار تربیت مشکل ہے ، طالب علم جب تک جامعہ میں ہیں،یہاں کے اساتذہ،نگراں، اورانتظامیہ ان کی مکمل نگہداشت رکھتے ہیں، ان کے ایک ایک لمحہ کو قیمتی بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔انہوں نے مدارس اسلامیہ کے نصاب میں تبدیلی کے ثمرات سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جامعہ نے شروع سے ہی اپنے نصاب میں قرآن وحدیث فقہ اسلامی، سیرت نبوی، تاریخ اسلام، عربی واردو زبان وادب، کیساتھ سائنس وریاضی، اورانگریزی وہندی زبان کو شامل کیاہے۔
نیز یہاں سے فارغ ہونے والاطالب علم معاشی طورپر خود کفیل بنانے کیلئے ٹیکنیکل تعلیم،کمپوٹر، الیکٹریکل اورمیکینکل میں سے ایک ہنر بھی سکھانے کا نظم کیا۔انہوں نے کہاکہ الحمد للہ جامعہ میں رہتے ہوئے طالب علم ہائی اسکول کا سر ٹیفکیٹ حاصل کرلیتاہے اورفراغت کے بعد ملک وبیرون ملک یونیورسٹیوں جیسے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، مولاناآزاد نیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد، بنارس ہندویونیورسٹی وغیرہ میں مختلف کورسیز میں داخلہ کا اہل ہوتاہے ، بیرون ملک کی ممتاز دانشگاہوں جیسے جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی،جامعۃ الملک سعودریاض، سعودی عرب میں اگر چاہے توداخلہ لیکر مزید تعلیم حاصل کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دراصل عظیم روحانی شخصیت حضرت مولاناشاہ محمد ہدایت علی نقشبندی مجددیؒ کے خوابوں کی حسین تعبیر ہے جسے ان کے سچے جانشین اورمیرے والد ماجد عارف باللہ حضرت مولاناشاہ محمدعبدالرحیم صاحب نقشبندی مجددی ؒ نے قائم فرمایا اورمفکراسلام حضرت مولاناسید ابوالحسن علی حسنی ندوی ؒکے دست مبارک سے ۶۷۹۱ء؁ میں اس کا سنگ بنیادرکھاگیاتھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    مارچ 10, 2026
    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    مارچ 10, 2026
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist