• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بدلتا ہندوستان اور مسلمانوں کا خوفناک مستقبل

ظفر منصور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2023
0 0
A A
بدلتا ہندوستان اور مسلمانوں کا خوفناک مستقبل
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستانی مسلمان! نام سن کر ہی لگتا ہے کہ یہ اپنے علاقے کی باعزم و ہمت اور قوت و شجاعت سے لبریز نہایت دلیر و بےخوف قوم ہوگی، اور حقیقت بھی یہی ہے،چنانچہ تابناک ماضی اور صبر آزما حال سے اس کی تصدیق بھی ہوتی ہے مگر اب ہائے حرماں کہ ہندوستانی مسلمانوں کے تابناک ماضی کو کھرچ کر اس کے حال پر خوفناک مستقبل کا مہیب سایہ چھا گیا ہے، دن کو اپنی ضیاءاور سورج کو اپنی ضیاءپاشی پر بہت غرور تھا، مگر اس کا یہ گمان ہندوستانی عوام خصوصاً مسلمانوں پر جاری ظلم و تشدد کے سامنے ہیچ اور محض ہے، کیونکہ اسی دن کے اجالے میں کتنے ہی جنونی لوگوں کی جماعت کسی ایک بیچارے نہتے مسلم فرد کو (جس میں بچے بھی ہوتے ہیں اور جوان و بوڑھے بھی) پکڑ کر لاٹھی ڈنڈوں نیز دھار دار ہتھیار سے قتل کر ڈالتی ہے، جمہوریت کا لباس یہاں تقریباً سب نے ہی زیب تن کیا ہوا ہے مگر پھر بھی ایک قوم ”ارے صاف کہئے نہ مسلمان“ کے لیے یہ ایک گلے کا خطرناک طوق بنتا جا رہا ہے، اور بعض دیگر قوم خصوصاً ہندو ازم کے لیے باعث فخر و سرور، کیونکہ راجا سنگھ،ساکشی مہراج، سادھوی پراچی سے لے کر ہر ادنیٰ اور چھوٹا بڑا بغیر کسی ڈر و خوف اور بلا کسی جھجک کے آتا ہے اور کوئی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دے ڈالتا ہے تو کوئی جلاوطنی کی تو کوئی مختلف قسم کی خبط الحواسی کا مظاہرہ کرتا ہے، مگر مجال کہ ان متشدد و اشتعال انگیز اور قاتلوں کے خلاف ”چوں“ کی بھی آواز آئے، بلکہ حد تو تب ہوجاتی ہے جب اسے دیش ہت میں کام کہہ کر محب وطن ہونے کا پاک سرٹیفکیٹ نواز دیا جاتا ہے، اور یہ روز کا ماحول بنتا جا رہا ہے، مسلمانوں کا ہر عمل و اقدام اب موجودہ حکومت اور اسکے حامیوں کی نظر مشکوک، ملک مخالف اور آتنک واد سے تعبیر ہے جبکہ کھلے عام ملک کو توڑنے، آپسی بھائی چارے کی فضاءکو گندلا کرنے میں ہندوتوا کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، بھارت کو 1447ءمیں ایک جمہوری نظام کے تحت چلنے والا ملک تسلیم کیا گیا تھا اور پرزور طریقے سے کیا گیا تھا، یہاں آباد تمام مذاہب کے حقوق کی یکساں وکالت کی گئی تھی، اور سب کو یکساں درجہ بھی دیا گیا تھا مگر اب اسی ڈیموکریٹک ملک میں دو نظریہ کی لڑائی چل رہی ہے، جس میں ایک کا مستقبل سخت خوفناک تو دوسرے کا تابناک بنانے کی پیہم سعی کی جا رہی ہے، ایک کو سرعام کھلی آزادی ملی ہوئی ہے تو دوسرے کو اپنے حقوق کی بات بھی کرنا دشوار ہو رہا ہے بلکہ حقوق کی بازیافت کی صدا کو دیش ورودھی جیسا لقب دے دیا جاتا ہے، اسی ملک کی زمین پر مولانا کلیم صدیقی بھی تھے اور بابا باگیشور دھام بھی، ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی تھے اور یتی نرسنگہا نند سر سروتی بھی، مگر دیکھئے ایک پس ِزنداں اسیری کی زندگی گذار رہا ہے تو دوسرا ڈنکے کی چوٹ پر وہی حرکت کر رہا ہے جس کی سزا مولانا کلیم کو مل رہی ہے، مگر کیا کیا جائے؟ اور کن کن مثالوں کو دہرایا جائے؟
اک دو زخم نہیں سارا جسم ہے چھلنی
درد بیچارہ پریشاں ہے کہاں سے اٹھے
ملک جمہوریت سے منوسمرتی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، ڈیموکریسی کے نام پر بنی پارٹیاں دیوالیہ ہو رہی ہیں، دگج نیتا ہاں پاور فل یعنی بیباک نیتا کہے جانے والے بھی اب جائے پناہ کی تلاش میں ہیں، اور ایک کے بعد ایک دگّج نیتا اپنی حیثیت کھو رہے ہیں، راہل گاندھی جو کہ حزب مخالف کے مضبوط لیڈر تسلیم کئے جاتے ہیں وہ ایک ہی جھٹکے میں کنارے ہو گئے، یہ کہانی سب سے پہلے شروع ہوتی ہے اعظم خان اور ان کے صاحبزادے سے دونوں کو الزامات کی زنجیر میں جکڑ کر عدالت میں مجرم ثابت کروا کر صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کروا دی گئی تھی لیکن اس وقت کسی کو احساس تک نہیں ہوا تھا کہ جمہوریت کا خون ہو رہا ہے کیونکہ یہاں پسپا ایک مسلمان ہو رہا تھا، خیر آگ کی یہ لپٹ راہل گاندھی تک بھی پہنچ ہی گئی، اسی طرح ایک کے بعد ایک سب لپیٹ میں آتے جائیں گے کیونکہ ملک اب ایک فیصلہ کن موڑ پہ آ کھڑا ہوا ہے، اور پورے ملک میں دو طرف سے دو قسم کی لڑائی جاری ہے اور ہر صورت نقصان اٹھانے والا یہی مسلمان ہے، ایک لڑائی سیاسی ہے جسے بی جے پی سے دیگر تمام پارٹیاں لڑ رہی ہیں دوسری لڑائی ہندو مسلم کی ہے جسے ہندوؤ ں کی تمام تنظیموں کے علاوہ دھرم گرو، صحافی، اساتذہ و والدین مسلمانوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، اور دونوں صورتوں میں مسلمانوں کا ہی استحصال و خسارہ طے ہے، دونوں سمتوں کے تناؤ کا ہی اثر ہے کہ دن اپنی تابناکی کے باوجود تاریک سے تاریک تر ہوتا جا رہا ہے، اور شب کا تو کیا ہی کہنا۔ مسلمانوں کا مستقبل آگے کیسا ہوگا یہ سمجھنے کے لیے محض اتنا ہی کافی ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کے لیے تیار ہے، انہیں ہماری اذان و نماز پہ اعتراض تو ہے ہی اب اپنے حق کی بات بھی قابل گرفت ہوگئی، پہلے ہمارے کھلے میں نماز پڑھنے پر انہیں کلفت ہوتی تھی اب گھر میں جمع ہوکر نماز پڑھنے میں بھی اعتراض ہوگیا (مراد آباد کا واقعہ دیکھیں) مسلمانوں سے نفرت جڑ پکڑ رہی ہے بلکہ پکڑ چکا ہے بس لاوا بن کر پھوٹنے کا انتظار ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود ہمیں گھبرانے اور اچھے حالات سے ناامید ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ حالات خود ہماری بیداری کے لیے پیدا کئے گئے ہیں، جب ہم متحدہ طور پر بیدار ہونگے وہیں سے ہمارا انقلاب بھی شروع ہوگا، لیکن بس ڈر اس بات کا ہے کہ جس طرح سازش کے تحت مسلمانوں سے ان کی طاقت یعنی ایمان و یقین اور صوم و صلؤ کی اہمیت کو کھرچا جا رہا ہے تاکہ ہم اپاہج ہوجائیں، اس میں وہ کامیاب نہ ہو جائیں، اگر اس میں انہیں کامیابی ملی تو سخت کشمکش اور ڈر کی بات ہے، رپورٹ کے مطابق تو وہ اپنے اس مشن میں آگے بڑھ رہے ہیں اور بہت آگے تک آ گئے ہیں تو ایسے مایوس کن حالات میں سب سے پہلی اور اہم ذمہ داری ان لوگوں کی ہے جن کے ہاتھ میں قلم، منہ میں زبان، اور سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے عوام میں مقبولیت و پکڑ ہو میدان میں آئیں اور اپنی ملت کے روشن مستقبل کے لیے جد و جہد کریں، ورنہ اس کے مستقبل کی تاریکی و خوفناکی پر کمر بستگی کا فیصلہ تو ہر دھرم سنسد و دربار میں ہو رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist