محمد زاہد امینی
نوح،میوات،25 ستمبر،سماج نیوز سروس: ہریانہ اسمبلی کی تاریخ جیسے قریب آتی جارہی ہے علاقہ میوات میں بھی انتخابی سرگرمیاں تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی اور چناوی میدان میں اترنے والے سیاسی لیڈران غلبہ حاصل کرنے كیلئے مختلف طریقوں سے اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔چنانچہ علاقہ میوات کی سب سے دلچسپ ودھان سبھا سیٹ نوح سے کانگریس پارٹی کے امید وار وہریانہ کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری آفتااحمد نے آج نوح حلقہ کے سب سے کثیر آبادی والے تاریخی گاؤں گھاسیڑہ میں ریلی کر اپنی طاقت کا زبر دست مظاہرہ کیا۔آج طے شدہ وقت کے مطابق جیسے ہی ان کا قافلہ گاندھی گرام گھاسیڑہ پہنچا گاؤں کے چاروں محلوں طبیلہ، محلیا، گھنگ وبچوندیا کے ہزاروں لوگوں نے علیحدہ علیحدہ طورپر نہ صرف پھول مالاؤں وپگڑی پہنا کر شاندار استقبال کیا بلکہ آنے والی تاریخ 5اکتوبر کو زبردست حمایت کا اعلان بھی کیا جس سے چودھری آفتاب احمد کافی ہشاش بشاش نظر آئے۔چودھری آفتاب احمد کی اس چناوی ریلی میں لوگوں کی بھیڑ کا یہ عالم تھا کہ دہلی-الور ہائی وے کئی گھنٹے تک مفلوج ہوکر رہ گیا۔آج جیسے ہی چودھری آفتاب احمد آج صبح 10 بجے گھاسیڑہ کی سرحد میں داخل ہوئے سب سے پہلے حبیب پٹرول پمپ پر موجود گھنگ محلے کے لوگوں ولی محمد پارشد، ننو نمبردار، حمید جےای پرنسپل جان محمد، وغیرہ نے پگڑی پہناکر شاندار استقبال کیا جبکہ بچوندیا،محلیاوطبیلہ محلہ سے بھائی ذکرہ، بھائی یوسف، بھائی خالد رزاق،بھائی زبیر، بھائی مشتاق، سابق سرپنچ اشرف، بھائی شمیم، گالو، سابق سرپنچ اسد، بھائی سلیم، حاجی انوروبھائی عمران وغیرہ نے استقبال کر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔












