نئی دہلی، ہمارا سماج: چوہان با نگر وارڈ227سے کانگریس امیدوار شگفتہ چودھری کی حمایت میں سعیدیہ مسجد چوہان با نگر میں کانگریس پارٹی کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی نفیس انصاری اور نظامت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کی۔شگفتہ چودھری کی حمایت میں جلسہ میں آئی لوگوں کی تعداد بتا رہی تھی کہ چوہان بانگر کے عوام نے کانگریس کو کامیاب بنانے کا من بنا لیا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے متین احمد نے کہا کہ اب کسی بھی چیز سے پردہ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے،لوگوں کو سب معلوم ہے کہ کون عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہتا ہے اور لوگوں کے کام کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے سامنے جو لوگ کھڑے ہیں ان کی بوکھلاہٹ صاف دکھائی دے رہی ہے۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ آج لوگوں کو مضبوط قیادت کی اشد ضرورت ہے اور اس بار لوگ اپنا من بنا کر بیٹھے ہیں کوئی کتنا بھی لالچ دے دے ہم بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈر اپنی قوم اور لوگوں کیلئے نہیں بول سکتا اسے ڈوب کر مر جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو ضرورت تھی تو موجودہ رکن اسمبلی نے عوام سے دوری بنا لی اور آج ووٹ چاہیے تو لوگ یاد آرہے ہیں اور پچھلے ایک سال میں کام کیا ہے اور آگے مزید ترقیاتی کام کرنے ہیں جس میں آپ لوگوں کا ساتھ چاہیے۔اس موقع پر خالد خان اشرف بابا،نوید پپو،جرّار احمد،عابد سیفی,محمد توحید، شہاب الدین نے بھی خطاب کیا۔جلسہ کو کامیاب بنانے میں فیروز انصاری،شاداب حسن، جاوید انصاری،شکیل رنگ ریز،عابد بھائی، حاجی نصیر احمد،فہیم خان، افسر خان،ارشاد ادریسی،رئیس نہاری والے، سید خورشید عالم،سرتاج ا مروہی،محبوب ادریسی،ارشد انصاری،عامر جاوید،کنور شہزاد، شفیق خان مینو،الطاف ادریسی،مظاہر علی کے نام قابل ذکر ہیں۔