نئی دہلی ، ( آئی این ایس انڈیا ) چنئی سپر کنگز ایک مضبوط ریکارڈ کے ساتھ کے کے آر کیخلاف میچ میں اتر رہی ہے۔ اس کے علاوہ چنئی کے گراؤنڈ یعنی چیپاک اسٹیڈیم میں کے کے آر کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔آئی پی ایل 2024 کا 22 واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ چنئی کے ہوم گراؤنڈ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے قلعے کومسمار کرنے کی کوشش میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔چنئی سپر کنگز ایک مضبوط ریکارڈ کے ساتھ کے کے آر کے خلاف میچ میں اتر رہی ہے۔ اس کے علاوہ چنئی کے گراؤنڈ یعنی چیپاک اسٹیڈیم میں کے کے آر کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔2008 سے آئی پی ایل میں کے کے آر اور سی ایس کے کے درمیان 31 میچ کھیلے گئے۔جن میں سے سی ایس کے نے 19 بار جیت حاصل کی ہے۔ جب کہ کے کے آر کو 11 بار جیت حاصل کرپائی ہے۔ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پچھلے 6 میچوں میں سے سی ایس کے نے 4 بار جیت درج حاصل کی ہے، جب کہ کے کے آر نے 2 بار جیت حاصل کی ہے۔میچ 10کھیلے گے ہیں جس میں سے سی ایس کے کی سات میں جیت حاصل کی جب کے کے کے آر نے تین میں جیت حاصل کی ہے۔