نئی دہلی ( آئی این ایس انڈیا )
پی ایم مودی نے حال ہی میں ختم ہونے والے شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی شطرنج ٹیم سے ملاقات کی۔بوڈاپیسٹ میں مرد و خواتین کی ٹیموں نے 45ویں شطرنج اولمپیاڈ میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔ مردوں کی ٹیم نے سلووینیا کو شکست دی تھی جبکہ خواتین کی ٹیم نے آذربائیجان کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ ڈی گوکیش، ارجن ایگاسی، دیویا دیشمکھ اور ونتیکا نے انفرادی گولڈ میڈل جیتے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شطرنج کے چیمپئن سے ملاقات کی اور آر ویشالی، ڈی ہریکا، تانیہ سچدیو،ودیت گجراتی،ارجنایریگیسی، پرگناندھا جیسے شطرنج کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پی ایم مودی کو شطرنج کا بورڈ پیش کیا اور اس کے بعد پرگناندھا اور ایریگیسی نے شطرنج کا ایک چھوٹا سا کھیل بھی کھیلا، جس میچ نے پی ایم مودی کو کافی متاثر کیا۔ اس سے قبل وزارت کھیل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بھارتی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے نکل کر وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی مردوں کی ٹیم نے بوڈاپیسٹ میں ممکنہ 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے۔ ٹیم نے اپنی جیت کا جشن گکیش اور دیویا دیشمکھ کے ساتھ خصوصی واک کے ساتھ منایا جن کو ٹورنامنٹ جیتنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ گوکیش نے ہندوستان کی مہم میں فیصلہ کن کردار ادا کیا کیونکہ اس نے اوپن کیٹیگری میں 11 میں سے 10 راؤنڈ جیتے تھے۔