• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بی جے پی کے بیمار نظریات کی دوا ہے وزیر اعلی نتیش کمار : ڈاکٹر خالد انور

وزیر اعلی نتیش کمار نے کبھی بھی فرقہ پرستی سے سمجھوتہ نہیں کیا: محمد ارشاد اللہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 9, 2023
0 0
A A
بی جے پی کے بیمار نظریات کی دوا ہے وزیر اعلی نتیش کمار : ڈاکٹر خالد انور
Share on FacebookShare on Twitter
کاروان اتحاد و بھائی چارہ کے تحت ویشالی ضلع کے کئی مقامات پر پروگرام کا انعقاد
پٹنہ، 9 اگست : جے ڈی یو کے سر گرم  لیڈر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی قیادت میں جاری ‘کاروان اتحاد و بھائی چارہ’ کے تحت آج ویشالی ضلع کے کئی مقامات پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔سب سے پہلا پرو گرام جنداہا بلاک کے مرادآباد واقع مدرسہ اشرف العلوم میں منعقد ہوا، بعد ازیں سہدیئی تھانہ کے تحت دوبہا، آندھرا باد چوک اور حاجی پور ٹاؤن میں تقریبات ہوئیں۔
مدرسہ اشرف العلوم میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کارواں کے کنوینر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے ملک کے آئین کی بقا اور ملک سے نفرت کے خاتمہ کے لئے ای ڈی اور سی بی آئی کی پرواہ کئے بغیر این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ بی جے پی کے ناپاک عزائم کے خاتمہ کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار کی ایک آواز پر تمام سیکولر جماعتوں نے لبیک کہا ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ وزیر اعلی کے اس مشن کو کیسے کامیاب کیا جائے ۔ ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ گھر گھر نفرت بانٹ رہی بی جے پی کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہمیں سماج میں اتحاد و بھائی چارہ کو فروغ دینا ہوگا۔ جیسے ہی سماج سے نفرت ختم ہوگی بی جے پی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں سے لوہا لینے والے اور ہماری شریعت کے تحفظ کیلئے لڑائی لڑنے والے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ ہمیں چلنا ہوگا اور انکے نظریات کو عام کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مقامی سطح پر کمیٹی بنائیں اور ہندو بھائیوں کے ساتھ آپسی اتحاد کے فروغ کیلئے کام کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے کبھی بھی فرقہ پرستی سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ جب بھی فرقہ پرستوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے وزیر اعلی نتیش کمار نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار میں تمام طبقوں کی ترقی کیلیے کام کیا ہے۔ خاص کر اقلیتوں کیلئے انہوں نے جو کام کیا ہے اس کی مثال ملک بھر میں نہیں ملتی۔  "کاروان اتحاد و بھائی چارہ” کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ملک کے ابھی کے جو حالات ہیں، فرقہ پرستوں کے ذریعہ جس طرح سے ملک کے آئین کو ختم  کرنے کی سازش ہو رہی ہے، ملک کی یکجہتی اور بھائی چارگی کو ختم کیا جا رہا ہے، ایسے میں ڈاکٹر خالد انور صاحب کی یہ پہل قابل ستائش اور قابل خیر مقدم ہے۔ یہ کارواں در اصل وزیر اعلی نتیش کمار کا تر جمان ہے ۔ یہ اتنا بڑا کام ہے جس کیلئے ہر کسی کو آگے آنا چاہئے۔ الحاج محمد ارشاد اللہ نے اعلان کیا کہ میں آج سے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرتا ہوں۔
 پروگرام کی صدارت محمد ابوزر صدیقی نے کی جبکہ نظامت ابو بکر صدیقی نے انجام دئے۔ پروگرام سے جے ڈی یو ایم ایل سی وجے سنگھ، جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر خان، جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری عبدالباقی، سرمد پور پنچایت  کے مکھیا محمد مختار، سابق مکھیا محمد انوٹھے، ضلع پریشد رکن رینا راگنی، جے ڈی یو کے ضلعی صدر سبھاش چندر سنگھ، اقلیتی سیل کے ضلعی صدر مصطفیٰ حسن نے بھی خطاب کیا۔ موقع پر پنچایت سمیتی کے رکن چندن کمار، سابق پنچایت سمیتی رکن محمد نثار، سابق پنچایت سمیتی رکن محمد نثار، وارڈ ممبر سنجر عالم کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقہ کے دانشوران وعلما موجود تھے۔ اسکے بعد یہ کارواں سہدیئی تھانہ کے تحت دوبہا، آندھرا باد چوک پر  رکتے ہوئے حاجی پور پہنچا۔ یہاں بازار سمیتی واقع منت ریسورٹ کے وسیع و عریض ہال میں وارڈ پارشد سرفراز عالم کے زیر انتظام شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پرو گرام کی نظامت ڈاکٹر مقصود عالم نے کی ۔ اس پرو گرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حکومت بہار کے وزیر جینت سنگھ سمیت مذکورہ بالا تمام مہمانان، جمعیۃ علما کے ممبران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے دانشوران وعلما موجودتھے۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist