ناظم منصوری
مراد اباد، سماج نیوز سروس: پورے ملک کی طرح مراد اباد میں بھی عید الفطر کا پیوہار پرسکون ماحول میں زبردست ترک و احتشام سے منایا گیا مقامی عیدگاہ میں عید کی نماز میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید میں مراد اباد کی عید گاہ اور دیگر مساجد میں دوگانہ عید ادا کر کے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور ایک دوسرے کو عید کی دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی اس موقع پر عید گاہ میں دوگانہ عید ادا کرنے سے قبل نائب امام مفتی سید فیض علی نے فرزندان توحید کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر روزے داروں کے لیے اللہ کا انعام ہے خدا کا شکر ہے کہ رمضان المبارک پر سکون ماحول میں تکمیل پذیر ہوئے اللہ تعالی سبھی کی عبادت دعاؤں کو قبول فرمائے اور تمام جائز دعائیں وزوریات پوری کریں امین انہوں نے دوگانہ عید الفطر ادا کرنے کا طریقہ بتایا اور نماز عید ادا کرنے کے بعد دعا کرائی عالمی امن و سلامتی کی دعائیں کی اور سبھی کو عید الفطر کی دلی مبارک باد پیش کی ادھر ا پر فرزندان توحید کے اجتہام کو دیکھتے ہوئے عیدگاہ سمیت سبھی جگہ پر اور تمام مساجد کے پاس زبردست چوکسی بڑھتی ضلع پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران عید گاہ کے پاس موجود رہے اور صورتحال پر سختی سے نظر رکھی ضلع مجسٹریٹ انج کمار ایس ایس پی ستپال انکت ایس ایس پی سٹی رن ویر سنگھ اے ڈی ایم سٹی جیو ٹی سنگ سی او صاحبان کے علاوہ اور پولیس فورس موجود تھی ڈرون کیمرے اور سی سی ٹی وی کیمرے سے پورے ضلع و شہر کے تمام حساس علاقوں کی نگرانی کی گئی اور نماز عید پرسکون ماحول میں ادا ہوئی سبھی اعلی افسران سیاسی رہنماؤں عوامی نمائندگان سماجی کارکنان نے سبھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی امام شہر سید معصوم علی ازاد نے عید الفطر کے موقع پر مراد اباد کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا اس موقع پر ممبر اف پارلیمنٹ روچی ویرا سابق ممبر اف پارلیمنٹ ڈاکٹر ایچ ٹی حسن سابق وزیر حاجی اکرام قریشی مراد اباد دیہات کے ایم ایل اے حاجی ناصر قریشی کانگرس کے مہا نگر صدر جنید کرام سردار گوندر سنگھ رحیم بابو وال مکی اطہر انصاری صلاح الدین منصوری سمیت میں کافی تعداد میں سیاسی سماجی دینی ادبی شخصیات نے عید گاہ پہنچ کر مبارک باد دی اور کہا کہ پرسکون ماحول میں رمضان ہولی اور عید منا کر مرادآباد کے باشندگان نے ایک بار پھر اتحاد و اتفاق قومی یکجہتی کے ساتھ اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے ضلع انتظامیہ و پولیس کے افسران نے پرسکون ماحول میں ہار کی تکمیل پر سکون کا سانس لیا۔












