• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

چینی دراندازی جاری، مرکز خاموش تماشائی

توانگ تصادم: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 14, 2022
0 0
A A
چینی دراندازی جاری، مرکز خاموش تماشائی
Share on FacebookShare on Twitter

ہـم مـلـک کے اتحاد اور سالمیت کیلئے یکجا ہیں اور اپنے فوجیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جب انہوں نے وضاحت پیش نہیں کی تو اپوزیشن لیڈران نے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا:کھڑگے

نئی دہلی،: اروناچل پردیش کے توانگ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم پر مرکزی حکومت بری طرح گھر گئی ہے اور اس پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ چینی تجاوزات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کی وادی گلوان میں ہماری مسلح افواج کی بہادری سب کو معلوم ہے لیکن چین نے اپریل 2020 سے ہماری سرزمین میں دراندازی کی ہے اور ڈیپسانگ کے میدانی علاقوں میں ’وائی جنکشن‘ تک چینی دراندازی آج بھی جاری ہے۔ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مشرقی لداخ میں گوگرا اور ہاٹ اسپرنگز کے علاقے میں چینی تجاوزات، پینگونگ تسو جھیل کے علاقے میں چینی تعمیرات بشمول پی ایل اے کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر، فوجی چھاؤنیاں، توپ خانے کے لیے ہتھیاروں کے ٹھکانے، طیارہ شکن بندوقیں اور بکتر بند گاڑیاں وغیرہ کو حکومت ہند مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت ایک نئے ریڈوم، دو ہائی فریکوئنسی مائکروویو ٹاورز اور علاقے میں جاری چینی تعمیرات سے بھی غافل ہے۔ پینگونگ تسو پل کو بھی چینی فوجیوں کی نقل و حرکت میں سہولت کے لیے دونوں طرف ڈیکوں کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2020 تک جمود کو یقینی بنانے کے مطالبے کے باوجود چین نے ہمارا علاقہ خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور جان بوجھ کر ہمارے وزیر اعظم کے 20 جون 2020 کے بیان کا سہارا لے رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے علاقے میں کوئی داخل نہیں ہوا۔ کھڑگے نے کہا کہ یہاں تک کہ چینیوں کے ساتھ ہمارے علاقے سے دستبرداری کے لیے جاری بات چیت بھی رک گئی ہے اور کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ اس سب کے درمیان، ہمارے علاقے میں گھسنے کی بلا اشتعال کوششوں کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈوکلام علاقے سے چینی دراندازی کی اسی طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات آ رہی ہیں۔ یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ جون 2017 میں ڈوکلام تعطل کے بعد چین نے ہمہ موسمی سڑکیں اور بنکر بنائے ہیں، جو ‘چکن نیک علاقے میں ہماری سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جھڑپ پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی فوج نے چینی فوجیوں کی جانب سے جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔‘‘وہیں وزیر دفاع کے بیان کے بعد کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’جب انہوں نے ہمیں کوئی وضاحت نہیں دی تو اپوزیشن جماعتوں کے تمام لیڈروں نے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم اپنے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے یکجا ہیں اور اپنے فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    مارچ 9, 2026
    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    مارچ 9, 2026
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist