سر ینگر، سرینگر کے کنی پورہ علاقے میں جمعہ کی سہ پہر دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو طالب علم زخمی ہوئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنی پورہ سرینگر علاقے میں ہائر اسکنڈری کے باہر دو طلبا ء گروپوں میں آپسی تصادم آرائی ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ بات کو لیکر ہائیر سکنڈری بی کے پورہ کے باہر طلباء کے گروپ میں پہلے تو تو میں میں ہوئی جس کے بعد اس نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی اور اس دوران کچھ طلباء نے وہاں موجود دسرے طلبا ء پر چاقو سے حملہ کیا جس دوران دو طلباء کو چوٹیں آئیں ۔ جس کے بعد ان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر کے کنی پورہ علاقے میں دو طلباء گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو طلباء زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہائیر سیکنڈری بی کے پورہ کے گیٹ کے باہرکچھ طلباء آپس میں جھگڑا ہوا جس کے دوران انہوں نے اسرار احمد ڈار ولد نوشاد احمد ڈار ساکنہ کنیہامہ اور حازم احمد ساکنہ کرالپورہ چاڈورہ کو چاقو کے وار کر دیا۔ دونوں طالب علموں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے ۔