• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پہلوانوں اور دہلی پولس کے درمیان تصادم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 5, 2023
0 0
A A
پہلوانوں اور دہلی پولس کے درمیان تصادم
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، دہلی پولس نے جمعرات کی صبح جنتر منتر پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری تعیناتی کی۔ احتجاج کرنے والے پہلوانوں اور کچھ پولس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کی وجہ سے کچھ مظاہرین کے سر پر چوٹیں آئیں۔آج جنتر منتر پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں پہلوان احتجاج کر رہے ہیں اس کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جمعرات کی صبح پہلوانوں کی جانب سے کسانوں اور ان کے رہنماؤں کو احتجاجی مقام پر جمع ہونے کی دعوت دینے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولس شہر کی حدود میں گاڑیوں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ جنتر منتر پر بھیڑ جمع نہ ہو۔ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں اور کچھ پولس اہلکاروں کے درمیان مبینہ طور پر ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں کچھ مظاہرین کے سر میں چوٹیں آئیں۔دہلی کے جنتر منتر پر آدھی رات کو ہنگامہ آرائی کے دوران پہلوانوں اور پولس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پہلوانوں نے پولس پر حملہ کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب پولس کا مؤقف ہے کہ وہ بغیر اجازت احتجاج کی جگہ پر بستر لگا رہے تھے۔ اس کے بعد سارا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔جنتر منتر پر ہنگامہ آرائی پر دہلی پولس نے کہارات کو ایک سیاسی پارٹی کے دو لیڈر بستر وغیرہ کے ساتھ پہنچے انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ سے ہاتھا پائی ہوئی۔ ہم پارٹی کا نام نہیں لیں گے۔ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 12 دنوں سے احتجاج کرنے والے پہلوانوں اور پولس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اور جس طرح کی تصویریں سامنے آ رہی ہیں، وہ دہلی پولس کی کارروائی پر سیدھا سوال اٹھا رہی ہیں۔ پہلوانوں کا کہنا ہے کہ بارش میں ان کے بستر بھی بھیگ گئے جس کی وجہ سے انہوں نے فولڈنگ بیڈ منگوائے تھے جس پر پولس نے انہیں روک دیا۔کل رات پولس اور پہلوانوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کی کئی تصویریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ونیش پھوگاٹ نے الزام لگایا کہ پولس اہلکاروں نے دیگر خواتین پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر حملہ بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ رات گئے ڈیوٹی پر کوئی خاتون پولس موجود نہیں تھی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی کچھ ویڈیوز میں احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو یہ الزام لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولس اہلکار شراب کے نشے میں دو پہلوانوں کو مار رہے ہیں۔ ویڈیو میں پولس اہلکاروں کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔دہلی پولس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سومناتھ بھارتی فولڈنگ بیڈ لائے تھے، جبکہ اس کی اجازت نہیں تھی۔ جب روکا گیا تو حامی ٹرک سے بستر نکالنے کو لے کر جارحانہ ہو گئے۔ تاہم، پہلوانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے سومناتھ بھارتی سے فولڈنگ بیڈ کا آرڈر نہیں دیا تھا۔ بارش کی وجہ سے فرش گیلا ہو گیا تھا، اس لیے تہہ کرنے والے بستر منگوائے گئے۔ پہلوانوں نے الزام لگایا ہے کہ جنتر منتر پر خواتین پولس اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔راجیہ سبھا کے رکن دیپندر ہڈا اور دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال، جو بدھ کی رات دیر گئے پہلوانوں کی حمایت کیلئے موقع پر پہنچی، پولس نے حراست میں لے لیا۔آپ کو بتا دیں کہ پہلوان 23 اپریل سے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی ) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں، جو اتر پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ دہلی پولس نے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist