یروشلم: یروشلم میں ہفتے کی رات فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان دو اسرائیل مخالف حملوں کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس ان لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے شہر کے عرب علاقوں میں داخل ہوئی جنہوں نے پچھلے پرتشدد واقعہ میں حملہ آوروں کی مدد کی تھی، جس سے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔قبل ازیں جمعہ کی شام مشرقی یروشلم کے ایک فلسطینی باشندے نے سات اسرائیلی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔ اور ہفتے کی صبح ایک 13 سالہ فلسطینی نے اسرائیلی شہریوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی جس سے ان میں سے دو زخمی ہو گئے ۔پولیس نے کہا، "سیکورٹی فورسز کو پتھراؤ، مولوٹوف کاک ٹیلوں اور آتش بازی کا سامنا ہے ۔ پولیس کی کارروائی آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔”سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں یروشلم کے کئی علاقوں میں آتش بازی کے واقعات دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جیریکو (أریحا) میں داخل ہوگئی۔ تاہم فوج نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔دریں اثنا، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز سیکیورٹی کابینہ کی میٹنگ طلب کی تھی۔