• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بہ اشتراک نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیریونیورسٹی دوروزہ قومی سمینار ، 20-21 مارچ کو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2023
0 0
A A
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بہ اشتراک نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیریونیورسٹی دوروزہ قومی سمینار ، 20-21 مارچ کو
Share on FacebookShare on Twitter

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بہ اشتراک نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیریونیورسٹی دوروزہ قومی سمینار ، 20-21 مارچ کو
بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ، نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر کے اشتراک سے دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’غالب اور جشن زندگی‘ کا انعقاد سری نگر میں کر رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال دہلی کے باہر غالبیات کے تعلق سے قومی سمینار کا انعقاد کرتا ہے۔ 20-21مارچ 2023 کو نظامت فاصلاتی تعلیم کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے دو روزہ قومی سمینار، شام غزل اور مشاعرے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سمینار کا افتتاحی اجلاس 20 مارچ کو دوپہر دو بجے گاندھی بھون کشمیر یونیورسٹی، سری نگر میں ہوگا۔ سمینار کا افتتاح اور اس جلسے کی صدارت پروفیسر نیلوفر خاں صاحبہ، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی، سری نگر فرمائیں گی۔ استقبالیہ کلمات ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طارق احمد چشتی صاحب ادا کریں گے۔ پروفیسر محمد زماں آزردہ صاحب کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔اس اجلاس کی نظامت سمینار کے کنوینر ڈاکٹر الطاف انجم صاحب کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے فواً بعد مشاعرے کا اہتمام ہوگا جس کی صدارت جناب سلطان الحق شہیدی صاحب فرمائیں گے اور نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر نکہت نظر صاحبہ سے وابستہ ہوگی۔ مدعو شعرا کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: جناب سلطان الحق شہیدی،جناب رفیق راز،محترمہ رخسانہ جبیں،محترمہ شبنم عشائی،جناب پرویزمانوس،محترمہ شفیقہ پروین،جناب عادل اشرف، ڈاکٹر راشد عزیز، جناب ستیش ومل، جناب سلیم ساغر، محترمہ نکہت نظر،محترمہ حنا خان،جناب مبارک لون،جناب عارض ارشاد اور محترمہ روشن آر۔ مشاعرے کے بعد شام غزل کا اہتمام ہوگا جس میں معروف غزل سنگر جناب کفایت فہیم صاحب اپنے مخصوص انداز میں غالب اور دیگر اہم شعرا کا کلام پیش کریں گے۔ دوسرے دن یعنی 21 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تکنیکی اجلاس ہوں گے جن مقالہ نگار مقالہ حضرات کو مدعو کیا گیا ہے ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: ڈاکٹر عابد گلزار، ڈاکٹر محی الدین زور، ڈاکٹر الطاف انجم،ڈاکٹر مشتاق حیدر،ڈاکٹر کوثر رسول، ڈاکٹر نصرت جبین،ڈاکٹر کوثر مزمل، ڈاکٹر محمد یوسف وانی،ڈاکٹر عبداللہ، امتیاز احمد، ڈاکٹر توصیف احمد ڈار، ڈاکٹر مسرت گیلانی ، ڈاکٹر مصروفہ قادر، ڈاکٹر محمد یونس ٹھوکر، ڈاکٹر اقبال افروز،ڈاکٹر ریاض احمد کمار،جناب سہیل سالم اور ڈاکٹر محضر رضا۔ تکنیکی اجلاس کی صدور پروفیسرنذیراحمدملک،پروفیسر شفیقہ پروین،پروفیسر محمدغیاث الدین اور ڈاکٹر عرفان عالم ہوں گے۔ ان اجلاس کی نظامت ڈاکٹر توصیف احمد،جناب جاوید احمدنجار،جناب ظہور احمد گنائی اور محترمہ صوفی سمیرا سے وابستہ ہوگی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کشمیر میں پہلی مرتبہ سمینار کا انعقاد کر رہا ہے لہٰذا امید ہے کہ یہ سمینار بہت کامیاب ہوگا اور اس سمینار کے مقالات جب کتابی شکل میں شائع ہوں گے تو اس سے کثیر تعداد میں لوگ استفادہ کریں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist