• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

توہین رسالت اور منافرت کیخلاف جمعیۃ علماء ہند کے 34ویں اجلاس کا آغاز

سرکار سے کارروائی کا مطالبہ، مولانا محمود اسعد مدنی کے ہاتھوں پرچم کشائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 11, 2023
0 0
A A
توہین رسالت اور منافرت کیخلاف جمعیۃ علماء ہند کے 34ویں اجلاس کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،10فروری، پریس ریلیز: آج یہاں دہلی کے رام لیلا میدان میںجمعیۃ علماء ہند کا 34واںاجلاس عام صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کے ہاتھوں پرچم کشائی سے شروع ہوا۔اس موقع پر مولانا قاری احمد عبداللہ نے ترانۂ جمعیۃ بہت ہی پر اثر آواز میں پیش کیا۔بعد ازاں مولانا قاری محمد آصف استاذ دارالعلوم وقف دیوبند کی تلاوت کلام پاک کے بعد مولانا امین الحق عبد اللہ اسامہ کانپوری کی بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت پاک پیش کیا۔اجلاس کی تحریک صدارت مولانا افتخار احمد صدر جمعیت علمائے کرناٹک نے پیش کرتے ہوئے مولانامحمود اسعد مدنی کانام پیش کیا۔مختلف ریاستی صدور نے جس کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے کامیابی کا استعارہ قرار دیا۔مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیت علمائے ہند نے سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیوبند کی منتظمہ سے تا حال جمعیت کی خدمات و کارناموںکا اشاریہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ اجلاس کی اس پہلی نشست میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن میںملک میںبڑھتی ہوئی منافرتی مہم اور اسلامو فوبیا کے انسداد،انتخابات میں ووٹروں کے اندراج اور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات، ماحولیات کے تحفظ،میڈیا کے ذریعہ اسلام مخالف اور حضورﷺ کی شان میں گستاخی، افترا پردازی کے انسداد، مسلم اوقاف کے تحفظ کی تدابیر،اور اِسلامی تعلیمات کے سلسلے میں غلط فہمیوں کے اِزالہ اور اِرتدادی سرگرمیوں کے اِنسداد کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔
ملک میں بڑھتی ہوئی منافرتی مہم اور اسلاموبیا کے انسداد کی تجویز میں کہا گیا کہ آج ہمارے ملک میں اِسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت و اشتعال انگیزی کے واقعات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ سب سے زیادہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ سب چیزیں سرکار کی نگاہوں کے سامنے ہورہی ہیں ، مختلف بین الاقوامی اداروں ، بھارت کی سول سوسائٹیوںکی رپورٹس اور سپریم کورٹ کے انتباہ کے باوجود ارباب اقتدار نہ صرف ان واقعات کے سد باب سے گریزا ں ہیں بلکہ کئی بی جے پی رہ نمائوں ، ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیامنٹ کے نفرت پر مبنی بیانات سے ملک کی فضا لگاتار مسموم ہورہی ہے ۔

جن کے باعث ملک کے معاشی وتجارتی نقصان کے علاوہ ملک کی نیک نامی بھی متاثر ہورہی ہے۔ایسی صورت حال میں ملک کی سالمیت اور نیک نامی کے حوالے سے جمعیۃ علماء ہند حکومت ہند کو متوجہ کرنا چاہتی ہے کہ:
(۱) وہ فوری طور سے ایسے اقدامات پر روک لگائے، جو جمہوریت، انصاف و مساوات کے تقاضوں کے خلاف اور اِسلام دشمنی پر مبنی ہیں۔
(۲) نفرت پھیلانے والے عناصر اور میڈیا پر بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے بالخصوص سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کی روشنی میں لا پروائی برتنے والی ایجنسیوں پر ایکشن لیا جائے اورشرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
(۳) لاء کمیشن کی سفارش کے مطابق تشدد پر اکسانے والوںکو خاص طور پر سزا دینے کیلئے ایک علاحدہ قانون وضع کیا جائے اور سبھی اقلیتوں؛ بالخصوص مسلم اقلیت کو سماجی واقتصادی طور پر الگ تھلگ کرنے کی کوششوں پر روک لگائی جائے۔(۴) ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے’ نیشنل فائونڈیشن فار کمیونل ہارمونی‘(National Foundation for Communal Harmony) اور’ نیشنل انٹیگریل کائونسل’ National Integral Council) )کو فعال بنایا جائے اور اس کے تحت بقائے باہم سے متعلق پروگرام اور مظاہرے منعقد کیے جائیں ، بالخصوص سبھی مذاہب کے بااثر افراد کی مشترکہ میٹنگوں اور کانفرنسوں کا اہتمام کیاجائے ۔


جمعیۃ علماء ہند کا یہ اجلاس عام تمام انصاف پسند جماعتوں اور ملک دوست اَفراد سے اپیل کرتا ہے کہ رد عمل اور جذباتی سیاست کے بجائے متحد ہوکر شدت پسند اور فسطائی طاقتوں کا سیاسی اور سماجی سطح پر مقابلہ کریں او رملک میں بھائی چارہ، باہمی رواداری اور اِنصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں۔جمعیۃ علماء ہند اُمت کے نوجوانوں اور طلبہ کی تنظیموں کو خاص طور سے متنبہ کرتی ہے کہ وہ اندرونی وبیرونی وطن دشمن عناصر کے براہ راست نشانے پر ہیں، انھیں مایوس کرنے ، بھڑکانے اور گمراہ کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، اِس لیے حالات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور نہ ہی صبر وہوش کا دامن چھوڑیں۔ جو نام نہاد تنظیمیں اسلام کے نام پر جہاد کے حوالے سے انتہا پسند ی اور تشدد کا پرچار کرتی ہیں اور قومی سلامتی کے زاویے سے ایجنسیوں کی نظر میں قابل گرفت اور مشتبہ ہیں ، ان سے بیزاری اور دوری بنائے رکھنا ہمارے نوجوانوں اور طلبہ کے تحفظ اور کیرئیر کیلئے بے حد ضروری ہے ۔جانے انجانے میں ذرا سی غفلت ان کی پوری زندگی کو تباہ کرسکتی ہے ۔
(۵) میڈیا کی طرف سے جاری اسلامو فوبیاکی مہم کے تحت مقدس اسلامی شعائر کی شبیہ خراب کرنے اور اسلامی اصطلاحات کی غلط تشریح کرنے کا رویہ عام ہوتا جاراہا ہے ، بین المذاہب شادیوں کو جہاد کا نام دے کر جہاد کو بدنام کرنا ہرگز مناسب نہیں ، او ریہ اجلاس اس کی مذمت کرتا ہے۔
میڈیا کے ذریعے سرور کائنات صلیٰ اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخیوں کے حوالے سے تجویز میں کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر اسلامی احکام اور مسلمانوں کی شبیہ بگاڑنے کی منظم کوششیں کی جارہی ہیں اور ان کوعوام کے ذہنوں پر تھوپنے کیلئے میڈ یا اور سوشل میڈ یا کا سہارا لیا جار ہا ہے۔ سوشل میڈیا ایسے گروپس اور گروہوں کا وسیلہ بنا ہوا ہے جو اسلام اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا تبصرے کرتے ہیں ۔کچھ میڈیا چینل باضابطہ مسلمانوں کے مذہبی امور کو ایجنڈا بنا کر اپنا پروگرام چلاتے ہیں اور فریق بن کر اسلام اورمسلمانوں کو زیر کرنے کا ہنر دکھاتے ہیں۔ ایسے افراد کو اسلام پر تبصرہ کرنے کیلئے مدعو کیا جاتا ہے جو باطل کا آلۂ کار بن چکے ہیں جو جان بوجھ کر قرآن و حدیث کے غلط مفاہیم و مطالب پیش کرتے ہیں اور اسلام کی وہ تصویر دکھاتے ہیں جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، تا کہ عوام میں اسلام مخالف پروپیگنڈہ کامیاب ہو سکے ۔
(۱) اس صورت حال کے پیش نظرجمعیۃ علماء ہند کا یہ اجلاس عام ایسی تمام کوششوں کی پر زور مذمت کرتا ہے اور میڈیا چینلوں سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ ایسے مسائل میں اپنی دل چسپی دکھائیں گے جو ملک کی ترقی سے متعلق ہوں۔ کسی بھی مذہب مخالف کذب بیانی پرمشتمل پروگرام سے فرقہ پرستی میں اضافہ ہوتا ہے جو ملک کی ترقی کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔ اس سلسلے میں 14جنوری 2023کو متعلقہ موضوع پر جسٹس جوسف کے مشورے کو دل نشیں کرلیں کہ ’’ میڈیا کے لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ مضبوط عہدوں پر فائز ہیں۔ جو بھی چینل میں جا کر بیٹھتا ہے، اس کی طرف سے غلط بیان بازی، پوری قوم کو متاثر کر رہی ہے۔ کیونکہ جو لوگ انھیں دیکھتے ہیں، وہ فوری طور پر یہ معلوم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے کہ حقیقت کیا ہے، لہٰذا جو کچھ بھی کہاجاتا ہے، اسے وہ سچ سمجھنے لگتے ہیں ، اپنے دماغ میں بٹھا لیتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیتے ہیں، جو بہت ہی خطرناک ہے ‘‘
(۲) یہ اجلاس مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ میڈ یا اور سوشل میڈ یا پر چلائے جار ہے ان گستاخانہ پروگراموں سے نہ متاثر ہوں اور نہ دل برداشتہ اور دینی رہ نمائی کیلئے مستند علمائے کرام سے رجوع کریں ۔
(۳) یہ حقیقت ہے کہ جھوٹ اپنی موت مرجاتا ہے ، اس کے باوجود میڈ یا یا سوشل میڈ یا کے کسی چینل، پلیٹ فارم پر اگر گستاخانہ مواد نشر ہوتا ہے یا مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیاجاتا ہے ، تو چند منتخب افراد ایسے چینلوں اور پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں اور ایف آئی آر درج کرائیں۔
(۴) ایسے لوگوں کی حوصلہ افز ائی کی جائے جو ان جھوٹے مواد اور گستاخیوں کا جواب دیتے ہیں ، نیز ایسے لوگوں کی تربیت کابھی انتظام کیا جائے جونفسیاتی طور سے ان شرارتوں کو سمجھتے ہوئے ٹھوس اور پختہ جواب دینے کے اہل ہوں ۔
(۵) ملک کی سرکاروں ، تحقیقاتی ایجنسیوں اور سائبر کرائم سیکشن کو متوجہ کیاجاتا ہے کہ وہ کسی کی طرف سے باضابطہ شکایت کا انتظار کیے بغیر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ازخود کریمنل مقدمات درج کریں اور دہشت گردی کی روک تھام کی طرح کوئی مؤثر واچ ڈاگ میکانزم مرتب کریں تا کہ ایسے مواد کو فوری طور سے ہٹا یا جاسکے ۔
(۶) ایسی جماعتوں ،گروہوں اور پیجز کی نشاندہی کی جائے جن کی طرف سے لگاتار ایسے مذہبی اشتعال انگیزی کے مواد شائع ہوتے ہیں اور ان پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔
اجلاس میں اس عرصے میں انتقال کرجانے والی ملک اور بیرون ملک کی اہم شخصیات پر تجاویز تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
اس اجلاس میں ہزاروںمرکزی و ریاستی اراکین منتظمہ اور مرکزی اراکین مجلس عاملہ کے علاوہ جن ریاستی صدور و نظما نے شرکت کی،
مفتی محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ، مولانا سلمان منصورپوری امیر شریعت ، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر جمعیت اہل حدیث ہند، جناب کمال فاروقی ،مفتی سید محمد عفان منصور پوری ،مولا نا مفتی افتخار احمد صدر جمعیۃ علماء کرناٹک ،مولانا مفتی عبدالسلام ناظم اعلی جمعیۃ علماء مغربی بنگال،مولانا بدرالدین اجمل قاسمی ، جناب ساجد قریشی بھوپال ،مفتی شمس الدین ببجلی ناظم اعلی جمعیۃ علماء کرناٹک ،مفتی جاوید اقبال صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا رحمت اللہ میر کشمیری حاجی ہارون صدر جمعیۃ علماء ہند، مولانا صدیق اللہ چودھری ، مولانا عبدالرب اعظمی، مولانا محمد مدنی ، نظامت کے فرائض مفتی محمد عفان نے انجام دیئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist