پیرس(یو این آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ کپل پرمار جمعرات کو پیرا جوڈو مردوں کے 60 کلوگرام جے 1 ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایران کے ایس بنیتابہ خرم آبادی سے ہار گئے۔ اب وہ کانسہ کے تمغہ کے لئےکھیلیں گے۔ خواتین کے 48 کلوگرام جے2 زمرے کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کی کوکیلا کو قازقستان کی اکمرل نوت بیک سے 0-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سیمی فائنل میچ میں کپل پرمار اپنے ایرانی حریف سے 0-10 سے ہار گئے۔
اس سے قبل پرمار نے کوارٹر فائنل میچ میں وینزویلا کے ڈینس مارکوس بلانکو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جبکہ کوکیلا کو خواتین کے 48 کلوگرام جے2 کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آج یہاں منعقدہ کوارٹر فائنل میچ میں دنیا کے نمبر ایک کپل پرمار نے وینزویلا کے ڈینس مارکوس بلانکو کو ایپون کو 10-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
خواتین کے 48 کلوگرام جے2 کوارٹر فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی کوکیلا کو ازبکستان کی نوت بیک اکمرل کے ہاتھوں 0-10 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوکیلا کو یوکرین کی یولیا ایوانیتسکا سے 0-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔












