• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

روایت و جدیدیت اور تاریخ نویسی پر ’گیان‘ کورس کی تکمیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 21, 2023
0 0
A A
روایت و جدیدیت اور تاریخ نویسی پر ’گیان‘ کورس کی تکمیل
Share on FacebookShare on Twitter

نوشاد عباس
علی گڑھ، 20 دسمبر،سماج نیوز سروس: گلوبل انیشیئیٹیو آف اکیڈمک نیٹ ورکس (گیان)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیراہتمام ایک ہفتہ کا آن لائن کورس بعنوان ’’خواتین کی نئی حسیات : انیسویں اور بیسویں صدی کے شمال مغربی ہندوستان (اور پاکستان) میں روایت، جدیدیت، اور صنف ‘‘ ،کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا، جس میں مجموعی طور سے 12سیشن ہوئے ۔ جدید اور عصر حاضر کے جنوبی ایشیا کی مؤرخ اور کورس کی غیرملکی فیکلٹی ممبر پروفیسر سارہ فرانسس ڈیبورا انصاری (رائل ہولوے، لندن یونیورسٹی، یو کے) نے کورس کے دوران سات خطبات دئے ، جب کہ سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ تاریخ، اے ایم یو کی چیئرپرسن اور کوآرڈینیٹر پروفیسر گلفشاں خان نے پانچ سیشن میں خطبات دئے۔یہ کورس شرکاء کو خواتین اور صنفی تاریخ سے متعارف کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں منتخب مآخذ کا تجزیہ اور موجودہ تاریخ نگاری کا تنقیدی جائزہ شامل تھا تاکہ وہ انیسویں اور بیسویں صدی کے دوران تقسیم ہند سے قبل اور بعد کے ہندوستان میں جنوبی ایشیائی خواتین کے تجربات کو سمجھ سکیں۔پروفیسر سارہ انصاری نے اپنے پہلے لیکچر کا آغاز روایت اور جدیدیت جیسی اصطلاحات کی تشریح و توضیح سے کیا، جس میں انھوں نے صنف سے دونوں کے تعلق کو خاص طور سے نوآبادیاتی دور کے جنوبی ایشیا کے تناظر میں واضح کیا۔ انیسویں صدی میں برصغیر میں ’خاتون کے سوال‘ نے زور پکڑا، لیکن سوال یہ نہیں تھا کہ ’خواتین کیا چاہتی ہیں‘ بلکہ اس بات پر بحث تھی کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ان کے لیے ’جدید‘ ہونا کس حد تک ضروری ہے۔ پروفیسر انصاری نے کہا کہ برطانوی اور ہندوستانی دونوں معاصرین نے اس بات کو محسوس کیا کہ خواتین کو اس لحاظ سے نہ صرف اپنی بھلائی کے لیے، بلکہ معاشرے کی بہتری کے لیے ’بچائے جانے‘ کی ضرورت ہے۔پروفیسر انصاری نے دوسرے لیکچر میں خاص طور پر خواتین کی تعلیم کے سوال پر توجہ مرکوز کی ، جب کہ تیسرے لیکچر میں انھوں نے قومیت اور خواتین کے درمیان تعلق پر گفتگو کی۔چوتھے لیکچر میں جنوبی ایشیا سے آگے کی ہلچل پر توجہ مرکوز کی گئی جس نے ہندوستان اور ہندوستانی خواتین کو دنیا کے دیگر مقامات سے مربوط کیا۔ پروفیسر انصاری نے بین الاقوامی تنظیموں اور کانفرنسوں میں ہندوستانی خواتین کی شمولیت اور خواتین کے حق رائے دہی سے متعلق مباحثوں میں ان کی شمولیت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے 1931 میں لاہور میں منعقدہ آل ایشین ویمنز کانفرنس اور اس کے ہندوستانی منتظمین کے اہم کردار کا ذکر کیا۔پانچویں لیکچر میں انھوں نے خاص طور سے پہلی جنگ عظیم کے بعد ہندوستان میں قائم ہونے والی خواتین کی تنظیموں پر گفتگو کی ، جو دراصل گزشتہ صدی میں اصلاحی سوچ رکھنے والے افراد اور اداروں کی ابتدائی کوششوں کا نتیجہ تھی۔ چھٹے لیکچر میں ہندوستان کی قومی تحریکوں میں خواتین کی شمولیت کی پیچیدہ کہانی پر روشنی ڈالی گئی۔ پروفیسر انصاری نے ہندوستان میں 1947 تک کی مدت میں رونما ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ، جس میں خواتین کی شرکت وقتاً فوقتاً انتہائی اہم ثابت ہوئی اور اس نے قوم پرستانہ مقصد کو تقویت دیتے ہوئے ہندوستان پر حکومت کرنے کے برطانوی حق پر سوال کھڑے کئے۔پروفیسر انصاری کا ساتواں لیکچر شہریت سے متعلق امور اور اس سے پیدا ہونے والے حقوق اور ذمہ داریوں پر مرکوز تھا۔پروفیسر گلفشاں خان نے پنے پانچ سیشن میں سے پہلے سیشن میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ہند کے معززین ، اشراف مسلمانوں نے، برصغیر کے دوسرے حصوں کے ہم منصبوں جیسے کہ بنگال کے بھدرلوک کی مانند اپنے معاشرے میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔پروفیسر گلفشاں خان نے بنیادی طور پر ہندوستان کے اردو بولنے والے دانشوروں کے اصلاحی ایجنڈوں پر روشنی ڈالی جیسے کہ علی گڑھ تحریک کے قدآور رہنما سید احمد خاں (1817-1898) اور دیوبندی عالم دین اور بہشتی زیور کے مصنف مولانا اشرف علی تھانوی (1864-1943) ۔پہلے دو خطبات میں توجہ مسلم مصلحین کی پرانی نسل کے نمائندوں سید احمد خاں ، ان کے ہم عصر نذیر احمد (1833-1912) اور خواجہ الطاف حسین حالی (1837-1914) پر رہی جو 1857 سے قبل پیدا ہوئے تھے۔تیسرے اور چوتھے خطبات میں ان مصلحین پر توجہ مرکوز کی گئی جو 1857 کے آس پاس یا اس کے بعد پیدا ہوئے اور ان کی تعلیم اسلامی اور مغربی تعلیم کا امتزاج تھی۔ پروفیسر گلفشاں خان نے کہا ’’وہ خواتین کی تعلیم کے بڑے حامی تھے۔ انہوں نے خواتین کے لئے کتابیں لکھیں، مقامی زبانوں میں رسائل و جرائد جاری کئے اور ایسی سوسائٹیوں اور اسکولوں کی بنیاد رکھی جو ان کے اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ہوئے‘‘۔پروفیسر گلفشاں خان نے اس سلسلہ میں سید ممتاز علی (1860-1935) کے رسالہ ’’تہذیب النسواں‘‘ کا ذکر کیا جو 1898 میں ان کی اہلیہ محمدی بیگم (1878-1908) کی ادارت میں شروع ہوا، شیخ عبداللہ (1878-1965) اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم (1886-1939) کے رسالے ’’خاتون‘‘ کا حوالہ دیا جو 1904 میں علی گڑھ میں شروع ہوا، اور اردو کے مشہور ناول نگار راشد الخیری (1868-1936) کے 1908 میں دہلی سے شروع کردہ ادبی ماہنامہ ’’عصمت ‘‘ کا بھی انھوں نے ذکر کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist