• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

بلوچستان بار کونسل اور بی این پی کا فوری طبی سہولیات اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2026
0 0
A A
حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان۔ ایم این این۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ایک پاکستانی شہری ہیں، اور بطور شہری ان کی جان، صحت اور فلاح و بہبود کا تحفظ ریاست کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ بیان میں حکومتِ بلوچستان پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر اس امر کو یقینی بنائے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بروقت، مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔بیان کے مطابق، انہیں مستند اور ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرایا جائے اور قانون کے مطابق تمام ضروری ادویات اور علاج مہیا کیا جائے۔ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا انکار ان کے بنیادی انسانی حقوق، انصاف اور انسانیت کے اصولوں کے منافی ہوگا۔بلوچستان بار کونسل نے واضح کیا کہ حراست میں موجود ہر فرد کی جان، صحت اور عزت کا تحفظ صوبائی حکام کی آئینی ذمہ داری ہے، خواہ اس پر الزامات کچھ بھی ہوں۔ ہر زیرِ حراست شخص کے ساتھ انسانی وقار اور احترام کے ساتھ سلوک کیا جانا لازم ہے۔بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی صحت کی حالت کی باقاعدہ نگرانی کی جائے، انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلاء سے باقاعدگی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اور ان کی طبی صورتحال سے متعلق مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے۔بیان میں حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے تمام بنیادی حقوق کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے، کیونکہ زندگی اور انسانی وقار کا تحفظ کوئی اختیار نہیں بلکہ ریاست پر عائد ایک بنیادی فرض ہے۔بلوچستان بار کونسل نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں گے۔دریں اثنا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی علالت کے باعث ہسپتال منتقلی کی خبر نہایت تشویشناک ہے۔ موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ انہیں فوری طور پر اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر نہ برتی جائے۔ ان کی صحت اور جان کا تحفظ ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مکمل اور شفاف طبی معائنہ یقینی بنایا جائے، علاج کی تمام تفصیلات اہلِ خانہ اور وکلاء کے ساتھ شیئر کی جائیں، اور انہیں درکار ادویات و سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔مزید برآں، انسانی ہمدردی اور آئینی و اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی فوری رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ آزاد ماحول میں بہتر طبی نگہداشت حاصل کر سکیں۔ انسانی جان اور وقار کا احترام ہر حال میں مقدم ہونا چاہیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist