نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ حکومت بحران کا شکار ہاؤسنگ اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن اس کے لیے پروجیکٹ کی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے، تب ہی پروجیکٹ کے لیے امداد دی جا سکتی ہے۔محترمہ سیتارمن نے پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کے لیے سوامی اسکیمکے تحت پہلا مرحلہ 2022 تک چلا۔ اس مرحلے کے لیے 15,000 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے، جن میں سے صرف 10,000 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ سال 2022 کے بعد سے دوسرا منصوبہ جاری ہے۔












