نئی دہلی، بزمِ فراز ادب’ رجسٹرڈ اور فنکار‘ کلچرل گروپ کے زیرِ اہتمام ایک عالیشان کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر عقیل احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض میزبان سرفراز احمد فراز دہلوی نے بخوبی انجام دینے اور مہمانِ خصوصی کے طور پر شیدا امروہوی متیں امروہوی، اقبال نظم، الماس عباسی،برہم کماری شیتل اسٹیج پرجلوہ افروز رہے۔شعراءمیں شیدا امروہووی،متیں امروہوی سرفراز احمد فراز دہلوی،شفا کجگاونوی،نسیم احمد نسیم ،نظم اقبال،احترام صدیقی کے علاوہ مدعو شعراءمیں پریم بہاری مشرا، سشما کماری سایہ، سیما کوشک، پرمود شرما اثر، راجندر کل کل،پروین ویاس،ریشما زیدی، انجلی اروڈا، نورالعین قیصر،راغب ککرالوی،جاوید عباسی،نعیم ہندوستانی، نسیم بادشاہ، انل ورما میت، اسلم جاوید، تللکا سیٹھ و دیگر شعراءنے اپنا کلام پیش کیا۔اخیر میں بزمِ فراز ادب کے چیئرمین سرفراز احمد فراز دہلوی اور فنکار، کلچرل گروپ کے ڈائریکٹر احترام صدیقی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور صدر مشاعرہ ڈاکٹرر عقیل احمد نے اپنے خطاب میں مشاعرے کی کامیابی کے لیے سرفراز احمد فراز دہلوی اور احترام صدیقی کو مبارکباد دی اور امید جتائی کہ آ ئندا بھی اسی طرح شعری محفل سجاتے رہیں گے۔












