• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بی جے پی کا اعتماد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 1, 2023
0 0
A A
بی جے پی کا اعتماد
Share on FacebookShare on Twitter

ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامہ کو دیکھیں تو موجودہ مرکزی سرکار کی دس سالہ کارکردگی کی روشنی میں اسے اتنا بھی اخلاقی حق نہیں ہے کہ وہ عام انتخاب میں عوام کے روبرو ہوکر یہ کہہ سکے کہ ہمیں تیسری بار اس لئے ووٹ دو کہ ہم نے 2047تک کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے اور اگر آپ نے ہمیں ووٹ نہیں دیا تو پھر گذشتہ دس برس میں ہم نے بھارت کو وشو گرو بنانے کا جو خاکہ تیار کیا ہے اس خاکہ میں رنگ نہیں بھر پائینگے اور ساری محنت اکارت چلی جائیگی ۔لیکن یہ کوئی افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ بی جے پی اپنے اسی ایجنڈے کے تحت عام انتخاب میں اترنے جا رہی ہے اور اسے ملک کے عوام پر پورا اعتماد ہے کہ اسے عوام 2019سے بھی زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنا کر پارلیامنٹ میں بھیجے گی ۔تو کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ بی جے پی کے سپریمو کو عوام پر کامل اعتماد ہے کہ وہ انہیں 2024میں بھی اقتدار سونپ دےگی ؟کیونکہ گاؤں کھیڑے کے لوگ ہوں یا قصبوں اور شہروں کے اس سرکار کی کار کردگی سے خوش صرف وہی لوگ ہیں جو یا تو بی جے پی کے پیڈ ورکر ہیں یا پھر اس لائن میں لگے ہیں۔ایک خاص طبقہ اور ہے جو اپر مڈل کلاس کی ایک شاخ ہے اور جو دنیا سے زیادہ آخرت کیاس وقت سوچتا ہے جب پوری زندگی سرکاری نوکری کرتے ہوئے ،رشوت لے لے کر اپنا گھر بھر لیتا ہے اپنے بچوں کو سرکاری نوکری دلوا چکا ہوتا ہے اور اب پارکوں میں صبح صبح پہنچ کر اس دنیا کے فانی ہونے اور مایا موہ سے نجات پانے کی درس دیتا ہے اسے بھی موجودہ سرکار بہت اچھی لگتی ہے ۔اور ان لوگوں کے زبانی ریڈیو اسٹیشن سے یہ خبر بھی نشر ہوتی ہے کہ بھارت کو وشو گرو بننے میں اب بس اتنی تاخیر ہے کہ 2024میں بھی مودی جی کو وزیر اعظم بنا دیا جائے ۔ورنہ کسان سے لے کر مزدور تک ،طالب علم سے لے کر استاد تک قلی سے لے کر خلاصی تک ، سب اس سرکار سے دکھی ہیں اور اسی لئے ملک اور بیرون ملک کے بہت سارے لوگوں کو حیرت ہے کہ آخر یہ اعتماد سرکار کے پاس کس برتے پر ہے ۔جبکہ ان دس برسوں میں نریندر مودی سے زیادہ ان کے جملوں نے مقبولیت حاصل کی ہے ۔جھوٹے وعدوں کا جو ہمالیہ پہاڑ اس سرکار کے دور اقتدار میں تعمیر کیا گیا اس کی برابری نہ ماضی میں کوئی کر سکا ہے اور نہ مستقبل میں کوئی کر سکے گا ۔
در اصل اس اعتماد کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سرکار نے ان دس سالوں میں سرکاری ایجنسیوں کو پوری طرح اپنے قابو میں کر لیا ہے ۔ان ایجنسیوں کی جو کارکردگی ہمیں دکھائی فے رہی ہے وہ تو نمونہ ہے دراصل ان ایجنسیوں کے لوگ ہر اس جگہ پر کام کر رہے ہیں جہاں سرکار کو لگتا ہے کہ ہم وہاں کمزور ہیں ۔اب آپ غور کیجئے کے مدھیہ پردیش میں گذشتہ روز وزیر اعظم کے خصوصی وزیر نے پہنچ کر پارٹی لیڈروں سے میٹنگ کی ۔ان لیڈروں میں خود وزیر اعلی بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم کے نمائندے نے جن ایجنڈوں پر بات کی ان میں اہم یہ ایجنڈہ تھا کہ باغیوں سے کیسے نپٹا جائے ؟اپوزیشن سے کس طرح مقابلہ کیا جائے ؟سرکاری افسروں کا استعمال کہاں کہاں اور کیسے کیا جائے ؟اور خاص طور پر ان افسروں سے کس طرح پیش آیا جائے جو کہیں نہ کہیں اپنی ایمانداری دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔اور آخر میں محترم وزیر نے جہاں اور بہت سارے مشورے دئے وہیں یہ بھی کہا کہ جہاں بھی آپ لوگوں کو لگے کہ کوئی آفسر ہمارے قابو سے باہر ہو رہا ہے فورا اس کی شکایت الیکشن کمیشن میں کی جائے اسر مجھے اس کی اطلاع دی جائے ۔اور کمال یہ ہوا کہ سب سے آخر میں وزیر محترم نے ماما کو مخاطب کرتے ہوئے یہاں تک کہ دیا کہ آپ بھی اپنے تمام افسروں کو ایس ایم ایس کر دیں کیونکہ ایسے کسی بھی افسر کو ہم بخشنے والے نہیں چاہے کسی کی بھی سفارش ہو ۔
یعنی وز یر محترم مدھیہ پردیش کے وصیر اعلی کو بھی رعایت دینے کو تیار نہیں اور نہ ان پر اعتماد کرنے کو تیار ہیں ۔جبکہ بی جے پی میں شیو راج سنگھ چوہان خود وزیر اعظم سے بھی سینئیر ہیں لیکن ان کو مودی جی کا جونئیر بھی دھمکی دے رہا ہے ۔الیکٹورل بانڈ کو لے کر شنوائی شروع ہونے سے ایک روز پہلے اٹارنی جنرل کا سوشل میڈیا پر جو پیغام نما انتباہ آیا اور جس پر ٹائمس آف انڈیا نے خبر بنائی ہے وہ انتباہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکار کو یہ اعتماد کہاں سے حاصل ہے ۔دراصل الیکٹورل بانڈ کو لے کر 2017سے ہی سنجیدہ حلقے میں یہ رائے بنی ہوئی ہے کہ الیکٹورل بانڈ کے رہتے سرکار تک بڑی کمپنیوں کا چندہ رکنے کا نام نہیں لیگا اور جب تمام سیکٹر کا 90فیصد چندہ برسر اقتدار پارٹی کو ہی حاصل ہوگا تو پھر اس کے بدلے میں یہ کمپنیاں اپنے حق میں پالیسی بنانے کے لئے مجبور کریںگی جو ان کا حق ہے ۔لہٰذا عوامی مفاد کا گلا گھونٹا جائے گا’’پرجا تنتر‘‘مذاق بن کر رہ جائے گا ۔بات صرف سنجیدہ گفتگو تک محدود نہ رہی بلکہ اس الیکٹرول بانڈ کی بات عدالت تک گئی اور جب اس معاملے کی شنوائی کا دن قریب آگیا تب ملک کے سب سے بڑے وکیل نے یہ بیان دیا کہ الکٹورل بانڈ سے جو پیسہ پارٹی فنڈ میں بطور چندہ دیا جاتا ہے اس کے بارے میں عوام کو تفصیل جاننے کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ پیسہ کون کسے اور کیوں دے رہا ہے اور اس پر شنوائی بھی سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔یہ ہے سرکسر کا وہ اعتماد جس کے بل پر اسے یقین ہے کہ وہ 2024میں ہی نہیں بلکہ اس ملک میں ہمیشہ برسر اقتدار رہےگی ۔اب میری یہ باتیں آپ سمجھیں یا نہ سمجھیں لیکن سچ یہی ہے کہ اب اس ملک میں انتخاب وغیرہ کی کوئی خاص اہمیت باقی نہیں رہی ۔
(شعیب رضا فاطمی)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist