• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کانگریس ہی کرے گی حزب اختلاف کی قیادت

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 23, 2023
0 0
A A
کانگریس ہی کرے گی حزب اختلاف کی قیادت
Share on FacebookShare on Twitter

اب ہمارے ملک میں سال کے 365 دن انتخابات کی گرما گرمی رہتی ہے۔کارپوریشن اور پنچایت کے انتخابات سے لے کر اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخاب تک کی تمام سرگرمیوں میں دہلی براہ راست ملوث رہنے لگی ہے۔لیکن ان دنوں اس سرگرمی کا پارہ آسمان چھو رہا ہے کیونکہ آٹھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اسی برس ہونے والے ہیں اور پھر2024 میں پارلیمانی انتخاب ہے۔ایسے میں ساری پارٹیاں اسمبلی انتخاب کو بھی پارلیمانی انتخاب کے سیمی فائنل کی طرح دیکھ رہی ہیں۔آئے دن مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ کی جارہی سروے کی رپورٹس آ رہی ہیں اور الگ دعوے کئے جا رہے ہیں۔عام طور پر سیاسی مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ اگر 2024 کے عام انتخاب میں ساری اپوزیشن پارٹیوں نے مل کر انتخاب لڑا تو پھر نریندر مودی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ورنہ پھر مودی اینڈ کمپنی کو شکست دینا ایک مشکل مرحلہ ہے۔حالانکہ بی جے پی کے لئے 2024 کا انتخاب آسان نہیں ہوگا ،کم از کم 2019 جیسا مینڈٹ تو اسے ملنا مشکل ہے لیکن پھر بھی وہ این ڈی اے کے باقی بچے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سرکار تو بنا ہی لے گی۔لیکن ان دنوں کانگریس پرجوش ہے ، خاص طور پر راہل گاندھی کے ذریعہ کئے جانے والے بھارت جوڑو یاترا کی عوامی مقبولیت نے کانگریس کارکنان میں جوش بھر دیا ہے۔ان دنوں کانگریس کے سینئر لیڈر اور صدر ملکارجن کھڑگے بھی نہایت پرجوش ہیں اور بی جے پی کو مسلسل آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ کھڑگے کے مطابق 2024 میں کانگریس کی قیادت والا گروپ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے والا ہے۔
کھڑگے نے ناگالینڈ کے دیما پور میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر 2024 میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گی۔ مرکز میں مخلوط حکومت اقتدار میں آئے گی جس کی قیادت کانگریس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس تمام جماعتوں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کر رہی ہے۔ کیونکہ جمہوریت کو بچانے اور آئین کو بچانے کے لیے بی جے پی کوشکست دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہر وقت ہر پارٹی کو بات چیت کےلئے بلا رہی ہے۔ تمام پارٹیاں 2024 میں جیت کے بارے میں مسلسل اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔ اس لیے بی جے پی کے لیے اکثریت حاصل کرنا مشکل ہے۔ باقی تمام جماعتیں ایک ساتھ اکثریت حاصل کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کانگریس اس اتحاد کی قیادت کرنے جارہی ہے۔ اس سے صاف ہے کہ کانگریس اپنا قائدانہ کردار چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کو کبھی بھی ناگالینڈ کی فکر نہیں رہی ہے۔وہ ناگا لینڈ کو ترجیح دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔ بی جے پی کی سیاست کا مقصد ناگاؤں کی دیسی اور منفرد ثقافت کو تباہ کرنا ہے۔ لہٰذا آپ کو اپنی ثقافت، پولرائزیشن اور نفرت کی سیاست پر اس حملے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے لیے اپنے کارکنان کی قربانی دی ہے ، کیا بی جے پی کے کسی لیڈر کو آزادی کے لیے پھانسی دی گئی، کیا کوئی جیل گیا؟ اس کے برعکس انہوں نے گاندھی جی کو قتل کیا جنہوں نے آزادی دلائی اور آج ایسے لوگ حب الوطنی کی تبلیغ کر رہے ہیں۔
2024 کے عام انتخاب کو لے کر مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی کافی جارحانہ موڈ میں ہیں۔شیو سینا کے لیڈر ان دنوں کافی غصہ میں ہیں خاص طور پر بی جے پی سے وہ آمنے سامنے دودو ہاتھ کرنے کے موڈ میں ہیں۔ان کی پارٹی اور اس کا انتخابی نشان چھن جانے کا غم تو انہیں ہے اور وہ اس کو بی جے پی کی گھناؤنی سازش قرار دے رہے ہیں۔ لیکن وہ مہاراشٹر میں عوام کے فیصلہ کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کو بھارت جوڑو یاترا سے جس طرح مقبولیت ملی ہے اس کے مد نظر اسے تمام حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا چاہئے تاکہ 2024کے عام انتخاب کی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ادھو ٹھاکرے بھی شرد پوار کی طرح انتخاب سے قبل وزیر اعظم کا نام اچھالنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔وہ بھی یہی چاہتے ہیں بعد از نتائج بھی اس سلسلے میں میٹنگ کی جا سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist