نئی دہلی، ہمارا سماج:سیلم پور وارڈ نمبر225 سے کانگریس کی امیدوار ممتاز ریاض الدین راجو کی حمایت میں چوہان بانگر گلی نمبر10 نزد گڈے والی مسجد ایک انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چودھری زبیر احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کانگریس کے نو جوان سیاسی لیڈر شیخ ایوب مسعودی نے انجام دیئے۔اس موقع پر اپنے صدارتی خطبہ میں چودھری زبیر احمد نے عوام الناس سے کہا کہ کانگریس بڑی تیزی سے پھر سے مستحکم ہو رہی ہے اور میں پوے اعتماد و یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار سیلم پور وارڈ سے ہماری بھابی ممتاز بہت زیادہ ووٹوں سے جیت کر کامیاب ہونگی۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں۔