نوح،میوات،13مئی،سماج نیوز سروس: آل انڈیا کانگریس سمیتی محکمہ اقلیتی کے نیشنل کوآرڈینٹر و صوبہ ہریانہ کے انچارج حاجی محمد فہیم نے اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڈھی کے احکام پر نوح کے گاؤں ٹائیں کے رہنے والے سابق چیئرمین و پارٹی کے نوجوان لیڈر ارشد حسین کو لوک سبھا الیکشن 2024کے لیے گروگرام لوک سبھا کا اوبزرور منتخب کیاہے۔ارشد حسین کے انتخاب پر پارٹی کارکنان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر گروگرام لوک سبھا کے نومنتخب اوبزرور ارشد حسین نے کہا کہ پارٹی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ وہ کانگریس کی عوامی پالیسیوں کو لوگوں کے درمیان لیکر جائے گے اور گروگرام لوک سبھا سے پارٹی امیدوار راج ببر کو بھاری ووٹوں سے جتانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ ارشد حسین نے اپنے انتخاب کے لیے پارٹی اعلیٰ کمان خاص طور سے کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڈھی، نیشنل کوآرڈینٹر حاجی فہیم ، پارٹی کے ہریانہ انچارج دیپک بابریا ، ہریانہ صدر ادھے بھان ، سی ایل پی لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا و سی ایل پی ڈپٹی لیڈر و نوح کے ایم ایل اے چودھری آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔












