ناظم منصوری
مرادآباد ، سماج نیوز سروس: گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رامپور دوراہہ پر واقع کانگریسی رہنما ببن خاں کی رہائش گاہ پر مخدوم صابر کلئری شریف کی محفل قل منعقد ہوئی جس میںمرادآباد کے سبھی سجادگان موجود رہے۔ قل کی محفل بعد نماز مغرب منعقد کی گئی۔ قل سے قبل مفتی فہد علی سجادہ نشین خسرو میاں کی زیارت رامپور نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوب صابر پاک نے ہمیشہ امن و شانتی کا پیغام دیا۔ دین کی طرف راغب کیا۔ تکلیف برداشت کیں ۔انہوں نے نمازوں کی پابندی کی ہدایت کی اسلام کو عام کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ آپ ایک جلالی عالم تھے۔ آپ نے بارہ سال بھوکے پیاسے رہ کر دین کی خدمات اور تعلیمات کو عام کیا۔ ہمیں چاہئے کہ ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر دین کو عام کریں۔ اس نورانی محفل میں سبھی درگاہوں کے سجادہ گان و معززین شہر اورمیڈیا کے ساتھیوں کو یاد صابر سے نوازا گیا۔ قل کے بعد لنگر کی محفل منعقد ہوئی۔ اس نورانی محفل میں اسد مولائی، حسنین اختر،سیدمحمد خلیل، نظام حسین پما، سلیم وارثی، سید محمد فہیم، بابر خاں، جابر خاں،اشرف عباسی، امان خاں،اسلام وکیل، عتیق منصوری، کامل منصوری، نعمان منصوری، افسر خاں، محسن خاں، شاہنواز، انور ملک، سید راشد علی، رفاقت حسین، سید محمد عظیم سلیمان چودھری، شرافت حسین، ریحان حسین، صفدر نیازی، ساحل خاں، بننے پہلوان،وسیم منصوری ایڈو کیٹ،نوشاد وارثی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگو موجود تھے۔












