• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امت شاہ کے ’بی جے پی کو چھپانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ والے بیان پر کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا جوابی حملہ

جےپی سی کے مطالبے پر راہ فرار کیوں؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 15, 2023
0 0
A A
امت شاہ کے ’بی جے پی کو چھپانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ والے بیان پر کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا جوابی حملہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،اڈانی کے معاملہ پر انڈین نیشنل کانگریس مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ’بی جے پی کو چھپانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ والے بیان پر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے منگل (14 فروری) کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ان کے (بی جے پی) پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے تو جے پی سی کے مطالبہ پر راہ فرار کیوں اختیار کر رہے ہیں؟جے رام رمیش نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اڈانی کے معاملہ کا ذکر تک نہیں کرنے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہنڈن برگ رپورٹ کی جانچ کے لئے عرضی داخل کی گئی ہے جبکہ جانچ کو اڈانی کی بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گانا تھا ’بدن پہ ستارے لپیٹے ہوئے‘ اب ترنگے کو لپیٹ کر سب چھپایا جا رہا ہے۔جے رام رمیش نے کہا کہ جانچ اس کی بھی ہونی چاہئے کہ اڈانی اور مودی کے بیچ کیا رشتہ ہے اور اتنے دنوں سے کیا چھپایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ نجی سرمایہ کاری کے حق میں رہی ہے اور پارتی کا موقف ہے کہ معاشی ترقی نجی سرمایہ کاری کے دم پر ہی ہوگی، ہمارا ہمیشہ سے کہنا ہے کہ نجی سرمایہ کاری ہی ترقی کا واحد انجن ہے اور اس کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم انٹرپرینیورشپ کے حق بھی میں ہیں۔ انٹرپرینیورشپ کاروبار کے نئے دروازے کھولے گی۔ یہ بھی معاشی ترقی کا ایک راستہ ہے۔ ہمارا تیسرا اصول یہ ہے کہ ہم اندھی نجکاری کے خلاف ہیں۔ پبلک پراپرٹی جس طرح سے فروخت کی جا رہی ہے، ہم اس کے خلاف ہیں۔ پبلک سیکٹر جو منافع میں ہے اسے بھی فروخت کیا جا رہا ہے، ہم اس کے خلاف ہیں۔کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارا چوتھا اصول یہ ہے کہ ہم لبرلائزیشن میں یقین رکھتے ہیں۔ اس کی شروعات منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے لیے قوانین ہونے چاہئیں، ادارے ہونے چاہئیں۔ ان اداروں کو آزادی سے چلانے کا حق ہونا چاہیے۔ ہماری جنگ کرونی سرمایہ داری کے خلاف ہے۔ جس طرح کسی کمپنی کو نجکاری سے فائدہ پہنچایا گیا ہے، ہماری لڑائی اس کے خلاف ہے، خاص طور پر ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی نجکاری۔کانگریس نے دہرایا کہ جے پی سی جانچ پر اپوزیشن متحد ہے۔ اگر کوئی اور اس کی جانچ کرے گا تو بنیادی سوالوں کے جواب نہیں مل پائیں گے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں جو سوال پوچھے تھے وہ ریکارڈ سے ہٹا دیے گئے۔ اڈانی کا نام بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا ’’میں نے راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ کانگریس پر جو بھی الزام لگا رہی ہے اسے راجیہ سبھا کی میز پر رکھا جائے، وہ بھی ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا۔ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ پارلیمنٹ کے اندر جو کچھ کہو گے اسے حذف کر دیا جائے گا۔ لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’میں نے آج صبح سیبی کے چیئرمین اور آر بی آئی کے گورنر کو خط لکھا ہے اور ان سے اڈانی معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے، انہیں کارروائی کرنی ہے وہ بلا جھجک کریں۔ انہیں وزیراعظم اور وزرا سے ڈرنا نہیں چاہیے۔‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    مارچ 8, 2026
    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور  کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    مارچ 8, 2026
    خلیجی ممالک سے ہوئےحملوںکیلئے ایران نے معافی مانگی

    خلیجی ممالک سے ہوئےحملوںکیلئے ایران نے معافی مانگی

    مارچ 8, 2026
    جموں کی خواتین نے اپنی بااختیار بنانے کی  اسکیموں کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

    جموں کی خواتین نے اپنی بااختیار بنانے کی اسکیموں کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

    مارچ 8, 2026
    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    مارچ 8, 2026
    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور  کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    مارچ 8, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist