• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کانگریس نے دکھائی ہمت تو بی جے پی نے بتایا ملک کے دشمن

انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس کے دوران یوتھ کانگریس کا احتجاج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 21, 2026
0 0
A A
کانگریس نے دکھائی ہمت تو بی جے پی نے بتایا ملک کے دشمن
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) بھارتیہ یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعہ کو یہاں بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) امپیکٹ کانفرنس کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کے وقار اور سالمیت سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ یوتھ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اے آئی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے نام پر ملکی وسائل اور ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق سنگین سوالات کے جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کانفرنس کو محض پروپیگنڈے کا ذریعہ بنایا گیا ہے، جبکہ نوجوانوں کے روزگار، تعلیم اور تکنیکی شفافیت سے جڑے خدشات پر کوئی ٹھوس بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔واضح ہے کہ انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس کے حوالے سے کانگریس مسلسل وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا تھا کہ ہندوستان کی صلاحیتوں اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس ایک تماشہ بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کانفرنس میں ہندوستانی ڈیٹا کو فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔دریں اثنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اے آئی امپیکٹ سمٹ میں یوتھ کانگریس کارکنوں کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی سازش تھی۔ بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، "راہل گاندھی کے کہنے پر کانگریس کے کارکنوں نے آج جو کچھ کیا اس سے ہندوستان بھر کے نوجوان مشتعل ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کانگریس کے چار لیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسٹر سمبت پاترا نے کہا کہ یہ چھوٹے کارکنان نہیں ہیں بلکہ اعلیٰ عہدے پر فائز کارکنان ہیں۔ انہوں نے کہا، "وہ افراتفری میں داخل نہیں ہوئے، انہوں نے پہلے رجسٹریشن کرایا۔ انہیں کیو آر کوڈ ملا۔ وہ خاص مقصد سے اندر گئے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارکن اپنی ٹی شرٹ الٹی کرکے پہن کر اندر داخل ہوئے، تاکہ تحریر نظر نہ آئے۔ مسٹر سمبت پاترا نے کہا کہ یہ منصوبہ راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر ان کی اور پرینکا گاندھی کی موجودگی میں بنایا گیا تھا اور یہ ایک "منصوبہ بند تجربہ تھا، اتفاقی نہیں تھا”۔دوسری اور بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران جمعہ کے روز یوتھ کانگریس کے احتجاج پر اپنے سرکاری ردعمل میں، کانگریس نے کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے اور نوجوانوں کے ذریعہ یہ مظاہرہ ان کے مستقبل سے متعلق مسائل پر ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے مستقل رکن گردیپ سنگھ سپل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں جوش فطری ہے، خاص طور پر جب انہيں یہ محسوس ہونے لگے کہ ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔ مسٹر گردیپ سنگھ سپل نے کہا، "نوجوان کبھی کبھی غصے میں آجاتے ہیں۔ جس طرح ان کے مستقبل کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، جس طرح ہندوستان نے خود سپردگی کی ہے، اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، اس پر انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج کیا ہے۔” بی جے پی کی جانب سے یوتھ کانگریس کے احتجاج کو "ملک مخالف” قرار دینے پر جواب دیتے ہوئے مسٹر گردیپ سنگھ سپل نے کہا کہ ملک میں اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی پروگراموں کے دوران احتجاج ہوا ہے۔ کامن ویلتھ گیمس کی مثال دیتے ہوئے مسٹر گردیپ سنگھ سپل نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران بی جے پی صدر نتن گڈکری بیریکیٹس پر چڑھ کر احتجاج کیا کرتے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist