نئی دہلی ، سیلم پور حلقہ میں گزشتہ دنوں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان کے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے پر مقامی ممبر اسمبلی نے انکا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے اتنی بڑی تعداد میں آپ میں شامل ہونے سے پارٹی مزید مضبوت ہوگی اور کام کرنے میں اور بھی اچھا لگے گا چودھری مسرور علی دھاگے والے جو ایک زمانہ تک کانگریس کے بہت مضبوط پلر مانے جاتے تھے آ ج وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اس موقع پر سلیم خان ،عبدل رفیع عرف بھولے بھائی ،محمد شبن ،قاسم احمد ، ندیم خان ،معین خان ،اور واجد خان وغیرہ موجود تھے ممبر اسمبلی عبدرالرحمان نے کہا کہ کیجریوال حکومت کے کاموں سے نہ صرف دہلی والے بلکہ تمام بھارت کے لوگ متاثر ہو رہے ہےں دن پے دن عام آدمی پارٹی کے گراف میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔