ممبئی،31 جنوری، پریس ریلیز، ہمارا سماج: علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اس سے مراد وہ ضروری مسائل ہیں جس کا جاننا ہر مسلمان پر لازم و ضروری ہے علم حاصل کرنے کے متعلق قرآن وحدیث میں بہت تاکید آئی ہے اور اس کی اہمیت و فضیلت کو ہمارے نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خوب اجاگر کیا ہے مگر موجودہ دور میں دینی تعلیم سے نا آشنائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ بہت سارے لوگ وضو اور غسل کے فرائض سے بھی نا واقف ہیں جو ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے کافی شرمناک ہے اس محرومی سے بچنے کےلئے دینی تعلیمی بورڈجمعیة علماءہند ملک بھر میںیکم رجب تا 30 المرجب نے دینی تعلیمی بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا ،اسی مناسبت سے ریاست مہا راشٹر میں حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدرجمعیة علماءمہا راشٹر ) کی ہدایت کے مطابق ضلع ،شہر تعلقہ جات میں پرو گراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔اسی بابت جمعیة علماءضلع بلڈھانہ کی دوماہی میٹنگ بتاریخ 28 فروری 2023 بروز سنیچر کو 10 بجے سے ظہر تک مسجد و مدرسہ جمال القران نزد ٹیپو سلطان چوک جوا ہی نگ بلڈھانہ میں منعقد ہوئی مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو تلاوت کلام پاک حافظ عبدالمتین دیولگھاٹ نے فرمائی گلہائے عقیدت کا نذرانہ قاری عبید صاحب نے پیش کیانظامت کے فرائض مولانا ظل الرحمن ترجمان جمعیة ضلع بلڈانہ نے نبھائی میٹنگ کے نکات ( ایجنڈے) اس طرح تھے میٹنگ کے اغرض ومقاصد، دینی تعلیمی بورڈ بیداری مہم،مکاتب کو منظم اور مظبوط بنانے کی فکر و م محنت ،دہلی اجلاس میں شرکت 10۔11۔12 فروری2023و غیرہ حاضر تحصیل تک میٹنگ کی بات پہنچانا ان تمام نکات پر مولانا شریف صاحب( صدرِ جمعیة ضلع بلڈانہ ) مولانا عبداللہ صاحب( نائب صدر جمعیة ضلع بلڈانہ) مولانا ظل الرحمن (ترجمان جمعیة ضلع بلڈانہ )حافظ عابد صاحب( صدرجمعیة علماءشہر شیگاﺅں)ظہیر عباس سر( سیکریٹری جمعیة ضلع بلڈانہ) ان تمام احباب نے سیر حاصل گفتگو فرما ئی،اسی طرح ہر تحصیل میں تحصیل سطح پر دینی تعلیمی بورڈ کی 11 اراکین کی باڈی کی تشکیل کی ذمہ داری بھی دی گئی، اسی طرح مکاتب سروے فارم اور سروے رپورٹ پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ،مجلس کا ختتام مولانا اشرف صاحب اشاعتی ناظم دارالعلوم حسینیہ بلڈانہ کی پرسوز دعا پر ہوا۔
اسی طرح جمعیة علماءو بھنڈارہ کے زیر انتظام مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام شہر بھنڈارہ میں 25 جنوری 2023 بدھ بعد نماز ظہر2بجے سے4 بجے تک ایک میٹنگ رکھی گئی جس میں مولانا حسان اشرفی نے قرا¿ت قرآن کریم سے اس میٹنگ کا آغاز کیا اور پھر مفتی محمد ساجد صاحب (صدرجمعیة علماءبھنڈارہ) نے میٹنگ کا مقصد اور دینی تعلیمی بورڈ کے قیام کا مقصد اور دینی تعلیم کی اہمیت پر زور ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ایمان اور اسلام کی بقاءدینی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے اور مکاتب کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ مکاتب ہمارے ایمان اور اسلام کی چوکیاں ہیںاس میٹنگ میں مولانا فراز احمد صاحب مولانا فیاض احمد صاحب قاری ایوب صاحب قاری عزیر صاحب مفتی رضوان صاحب اور شہر کے دیگر علماءکرام اور ائمہ مساجد وذمہ داران نے شرکت کرکے اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کوشش کی ،اخیر میں مفتی محمد ساجد صاحب کی دعاءپر میٹنگ کا اختتام پزیر ہوا۔












