ناظم بیگ
بلند شہر، 21؍ مئی،سماج نیوز سروس:آئی جی زون میر ٹھ مسٹر نچیکیتا جھا کے ذریعہ ضلع میں سالانہ معائنہ؍دورے کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلند شہر مسٹر شلوک کمار اور دیگر افسران کی موجود گی میں ریزرو پولیس لائن میں واقع مختلف شاخوں ٹریفک آفس، ٹرانسپورٹ برانچ، اسٹور، میس، آرموری، رہائشی کمپلیکس، کوارٹر گارڈ سمیت بیرکس، کپڑوں کا اسٹور ،جی ڈی آفس، کینٹین وغیرہ کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پو لیس لائن انسپکٹر کو پولیس لائن کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو ہمیشہ برقرار رکھنے، سرکاری املاک کا خیال رکھنے اور وقتا فوقتاسرکاری گاڑیوں کی چیکنگ سمیت ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور میوزیم کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔اس کے بعد اورنگ آباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر تھانے میں خواتین کی ہیلپ ڈیسک ،حوالات، ریکارڈ، بیٹ بک رجسٹر، سی سی ٹی این ایس، اسلحہ خانہ، صفائی، گودام، میس، رہائشی پولیس اسٹیشن احاطے وغیرہ کا بھی معا ئنہ کیا ۔ تھانہ انچارج کو ضروری ہدایات دی گئیں کہ وہ ریکارڈ کو مکمل کرنے، ریکارڈ کو برقرار رکھنے، جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، تھانہ کے احاطے کو صاف ستھرا رکھیں اور روزانہ تھانے کی حدود کا دورہ کر کے جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے سا تھ پیش آنے والے واقعات پر بھی قا بو پانے کی ہدایت دی گئی ۔اس مو قع پر آئی جی ،ایس ایس پی وغیرہ نے تھانہ اورنگ آباد احاطے میں شجر کاری بھی کی ۔












