• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

کرسٹیانو رونالڈو نو سو گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 7, 2024
0 0
A A
کرسٹیانو رونالڈو نو سو گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کلب اور بین الاقوامی فٹ بال میچوں میں نو سو گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کروشیا کے خلاف دوسرا گول مارکر اپنے گولوں کی تعداد900 کی۔ انہوں نے پرتگال کے لئے2003 سے اب تک جو213 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں ابھی تک 131 گول کئے ہیں۔ بین الاقوامی فٹ بال میچوں میں ان سے زیادہ گول کوئی اور کھلاڑی اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال میچوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیون کی فہرست میں دوسرا نام ارجن ٹائنا کے لیونل میسی کا ہے جنہوں نے2005 سے اب تک جو 187 میچ کھیلے ہیں ان میں109گول کئے ۔ ان دونوں کے علاوہ ایران کے علی دائی سو سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ علی دائی نے1993 اور2006 کے درمیان148 بین الاقوامی فٹ بال میچوں میں108 گول کئے ہیں۔
برازیل کے پیلے نے1,363 میچوں میں1,279 گول کئے ہیں مگر ان کے بہت سے گول ان میچوں میں مارے گئے ہیں جن کو مکمل فرسٹ کلاس میچ کا درجہ حاصل نہیں تھا۔ پیلے کے گولوں کی تعداد 762 گول ہے اور وہ اس وقت تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ برازیل کے روماریو کے گولوں کی تعداد 755 گول ہے اور وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پیلے کی طرح انہوں نے بھی کافی گول کم درجہ کے میچوں میں اسکور کئے ہیں۔ انکے سبھی گولوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔
کلب اور بین الاقوامی میچوں میں دوسرے سب سے زیادہ گول ارجن ٹائنا کے لیونل میسی نے کئے ہیں۔ انہوں نے2004 سے اب تک838 گول کئے ہیں اور وہ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد نو سو گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی خواہش ہے کہ وہ ایک ہزار گول کرنے کے بعد ریٹائر ہو مگر ایسا شاید انکے لئے مشکل ہو کیونکہ انکی عمر اس وقت سال ہے۔ انہوں نے437 گول تیسویں سالگرہ کے بعد اسکوت کئے ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کیہ وہ اگلے دوسالوں میں سو اور گول کرکے اپنے ایک ہزار گول مکمل کرلیں۔
کرسٹیانو رونالڈو ڈوز سنتوس اویرو5 فروری1985 کو فن چل ، ماڈیرا میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے7 اکتوبر2002 کو پرتگال کے اسپورٹنگ کلب کیلئے کھیلا تھا۔ اس میچ میں انکی عمر17 سال اور 244 دن تھی۔ مورائی رینسی کے خلاف3-0 کی جیت میں انہوں نے دو گول کئے تھے۔ سپورٹنگ کلب کیلئے انہوں نے کم ہی میچ کھیلے جس میں پانچ گول کئے۔
اس کلب کیلئے کھیلنے کے بعد انہوں نے مانچسٹر یونائٹیڈ کے لئے293 میچوں میں118 گول کئے۔ 2009 میں وہ ریال میڈریڈ میں چلے گئے جہاں انہوں نے نو سال میں438 میچوں میں450 گول مارے۔2018 میں وہ جوینٹس میں چلے گئے اور اس اطالوی کلب کے لئے انہوں نے تین سال میں 101 گول کئے۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کے لئے جب وہ دوبارہ کھیلے تو وہ 27 گول کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اپنے موجودہ کلب انصر کے کئے انہوں نے68 گول کئے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ گول2011-12 میں ہوئے سیزن میں اسکور کئے تھے۔ اس سیزن میں انہوں نے69 گول کئے تھے۔ اپنے پہلے سیزن یعنی 2002-03 میں انہوں نے پانچ گول کئے تھے جو ایک سیزن میں انکے سب سے کم گول ہیں۔ موجودہ سیزن میں انہوں نے ابھی تک پانچ گول کئے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے900 میں سے164 گول پنالئی ککوں پر کئے ہیں جبکہ فری ہٹ پر وہ64 گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کول کے قریب علاقہ کے اندر انہوں نے768 گول مارے ہیں جبکہ اس علاقہ سے باہر وہ132 گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دائیں پیر سے انہوں نے573 گو ل اور بائیں پیر سے 173 گول مارے ہیں۔152 گول انہوں نے ہیڈ کے ذریعے مارے ہیں جبکہ دو گول ایسے ہوئے ہیں جن کو بتانا مشکل ہے۔
کل66 ہیٹ ٹرک کرنے والے اس کھلاڑی نے479 گول اپنے گھریلو میدانوں پر اسکور کئے ہیں جبکہ مخالف ٹیموں کے میدانوں پر انہوں نے361 گول مارے ہیں۔60 گول انہوں نے غیر جانب دار میدانوں پر مارے ہیں۔
سب سے زیادہ گولکرسٹیانو رونالڈو نے سیویلا کے خلاف اسکور کئے ہیں۔ اس کلب کے خلاف وہ27 گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایٹلیکو ڈی میڈریڈ کے خلاف انہوں نے25 م گتافے کے خلاف23 اور بارسلونا اور سلٹا ڈی ویگو کے خلاف وہ20۔20 گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
سعودی کلب انصر سے30 دسمبر2022 کو200 ملین یورو ہر سال کی تنخواہ کے ساتھ اس فارورڈ کھلاڑی کا معاہدہ ہوا تھا اور اس وقت وہ سب سے مہنگے فٹ بال کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے سعودی کلب کے لئے ابھی تک 74 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے سنیئر ٹیموں کے لئے 1237 میچ کھیلے ہیں جو چوتھے سب سے زیادہ میچ ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist