• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

خوف کی زمین پر خوشی کی کھیتی

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 13, 2023
0 0
A A
خوف کی زمین پر خوشی کی کھیتی
Share on FacebookShare on Twitter

آج میں نے عہد کیا ہے کہ سیاست پر گفتگو بالکل نہیں کروںگا۔یہ بھی سوچ لیا ہے کہ حکومت وقت کی شان میں کوئی گستاخی نہیں کروںگا۔راشٹر بھکتی کی باتیں کروںگا ،کیونکہ اب ہمارے سامنے راشٹر کی صورت میں مودی جی موجود ہیں ، چاہے بھکت منڈلی مجھے اپنے گروہ میں شامل کریں یا نہ کریں۔آپ سوچ رہے ہوںگے کہ آخر یکایک مجھے یہ کیا ہوگیا ہے،تو سن لیجئے کہ میں خوفزدہ ہوں ،اور اس محاورے کے مصداق کہ ڈر سے بھوت بھی بھاگتا ہے میں نے حق گوئی کی راہ سے فرار اختیار کر لی ہے۔مجھے ملک کے ماحول نے اس پر مجبور کر دیا ہے کہ یا تو قلم سے رشتہ توڑ لوں ،لکھنا بند کر دوں یا وہی لکھوں جسے حکومت وقت نوٹس لینے کے لائق ہی نہ سمجھے۔میں پورے ملک میں حکومت وقت کی مخالفت کرنے والوں کی حالت دیکھ رہا ہوں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ مہاراشٹر میں اودھو ٹھاکرے اور کانگریس کو ملا کر بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے والا سیاسی چانکیہ بھی ناگالینڈ میں بی جے پی کے ساتھ مل کر سرکار بنا چکا ہے۔یوں تو وہ اپنی عمر کے اس پڑاؤ پر ہے کہ اب اسے جو بھی مل گیا اس پر صبر کرنا چاہئے۔لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ مرکزی حکومت سے خائف ہو کر وہ جئے پرکاش نارائن کی طرح حکومت وقت کے خلاف حزب اختلاف کا اتحاد بنانے کو راضی نہیں ہوا بلکہ کمال احتیاط کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے پاس آنے والے حزب اختلاف کے لیڈروں کو یہ کہہ کر چلتا کر دیا کہ محاذ بنانے کی جگہ اپنی اپنی ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دینے کی فکر کرو۔کیونکہ وہ جانتا ہے کہ نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔اور اگر کوئی ایسی صورت پیدا ہو بھی گئی تب تو پانچوں انگلی گھی میں، اورپھر دوسرا ہر کشن سنگھ سرجیت بننے سے اسے کون روک سکتا ہے۔
میں نے بہت غور کرنے کے بعد سوچا کہ جب شرد پوار جیسا جہاندیدہ لیڈر بھی بی جے پی سے مرعوب ہو سکتا ہے تو میری کیا بساط جو حکومت وقت کے خلاف لکھ لکھ کر خود کو ہلکان کروں۔مجھے ڈر اس لئے بھی لگا کہ جب ایک عرصہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اچھوتا بالر محمد شامی بھکتوں کے نعرہ مستانہ کا شکار ہو سکتا ہے وہ بھی مودی اسٹیڈیم میں تو میری کیا بساط۔میں سہم گیا جب میں نے ستیندر جین اور منیش سسودیا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھا۔اور استہزائیہ انداز میں بی جے پی کے لیڈران کو یہ کہتے بھی سنا کہ اگلانمبر کجریوال کا ہے۔مجھے عبرت حاصل ہوئی جب میں نے لالو یادو کے کیس کو پانچ سال بعد پھر کھلتے دیکھا اور ای ڈی کی چابک دستی بھی دیکھی۔میں کانپ گیا جب راہل گاندھی کو ممبر آف پارلیمنٹ کے حق سے دستبردار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران کو سنا۔میری نیند اڑ گئی جب میں نے کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کی ایم ایل سی بیٹی کویتا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ دیکھی اور مجھے فوراً خیال آ گیا کہ محترم کے سی آر صاحب ہی تو ہیں جنہوں نے ابھی کچھ مہینے پہلے ہی حزب اختلاف کے کئی لیڈروں کو کرناٹک بلا کر غیر کانگریسی محاذ بنانے کی بات شروع کی تھی اور پھر خود بھی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملنے بھی گئے تھے۔
مجھے اس وقت بھی عقل نہیں آئی تھی جب اعظم خاں کا سیاسی قتل ہوتے ہوئے اپنی ننگی آنکھوں سے دیکھا تھا۔لیکن اب میں نے عقل کے ناخن لے لئے ہیں اور میں نے عہد کر لیا ہے کہ میں اب اگر کچھ لکھوںگا بھی تو یہ کہوںگا کہ ہمارے بھارت میں ہر چہار سمت امن و امان ہے۔کہیں بے روزگاری کا نام ونشان نہیں۔کسان بھی خوشحالی کے ترانے گا رہے ہیں اور مزدور بھی پانچ کلو اناج پا کر بلیوں اچھل رہے ہیں۔کسی ناصر اور جنید کی لنچنگ نہیں ہوئی ہے ،ہمارے وزیر اعظم کے رعب سے ساری دنیا تھرا رہی ہے اور منتظر ہے کہ کب مودی جی انتخابی تیاریوں سے وقت نکالیں اور کب انہیں وشو گرو کے خطاب سے نوازا جائے۔میں بہت جلد زندگی کا پہلا قصیدہ بھی لکھنے والا ہوں جو ہمارے جوان العمر وزیر اعظم کی شان میں ہوگا۔میں محسوس کر رہا ہوں کہ اب جاکر میری عقل داڑھ نکل رہی ہے۔اور میں اسی عقل کی آنکھ سے دیکھنے لگا ہوں کہ ملک میں جیسی خوشحالی اب ہے کبھی تھی ہی نہیں۔ٹی وی اور اخبارات بالکل آزاد ہیں اور جم کر حکومت وقت کی تنقید کر رہے ہیں لیکن مجال ہے کہ مودی جی کے ماتھے پر شکن بھی آئے۔کیونکہ وہ خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور میڈیا اس جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے پارلیمنٹ میں صحافیوں کا آنا جانا عام ہوگیا ہے۔راجیہ سبھا سے لوک سبھا کے سنٹرل ہال تک عام صحافیوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔کسی پر کوئی پابندی نہیں،اور یہ سب ان نو برسوں میں ہی دیکھنے کو ملا ہے۔میں سمجھنے لگا ہوں کہ اڈانی کے خلاف ہنڈن برگ کی رپورٹ جعلی ہے اور یہ سب مودی جی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔جسے غیر ملک سے ہینڈل کیا جا رہا ہے۔ مجھے اب احساس ہو رہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کے بغیر ملک میں خوشحالی لانا ناممکن ہے۔آخر کروڑوں لوگوں کو پانچ کیلو اناج دینے کے لئے سرمایہ کی ضرورت تو ہے۔مجھے الکٹورل بانڈ کے ذریعہ سرمایہ جمع کر کے ایم پی اور ایم ایل اے خریدے جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ آخر وہ پیسے مودی جی کسی ہندوستانی کو ہی تو دے رہے ہیں،اور ایک کروڑ پتی کو ارب پتی بنانا راشٹر کی سیوا ہی تو ہے۔میں خوب اچھی طرح سمجھ چکا ہوں کہ جی ڈی پی کے اوپر نیچے ہونے سے مودی جی کی مقبولیت پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔
لہٰذا میں اب اپنے ملک میں اصلی رام راجیہ آتے ہوئے دیکھ رہا ہوں تو پھر میں مودی جی کی تعریف کیوں نہ کروں۔بھلے ہی میں یہ سارے کام ڈر کر کر رہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے،اور اسی لئے میں خوش بھی ہوں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist