• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

طب یونانی کے موجودہ چیلنج اوران کا حل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 2, 2023
0 0
A A
طب یونانی کے موجودہ چیلنج اوران کا حل
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے عظیم مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم محمّد اجمل خاں کی یاد میں دو سیشن پر مشتمل ایک روزہ "نیشنل یوم یونانی میڈیسن” بعنوان طِب یونانی: موجودہ چیلنجیز اور آگے بڑھنے کا راستہ بمقام جامعہ ہمدرد نہایت تزک و احتشام کے ساتھ بخوبی اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں مہمان خصوصی پروفیسر محمّد ذوالکفل (ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، غازی آباد) جبکہ مہمانان ذی وقار پروفیسر محمّد زبیر (پرنسپل اے اینڈ یو طبیّہ کالج، دہلی)، پروفیسر ڈاکٹر محمّد ادریس (سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیّہ کالج، دہلی)، پروفیسر سہیل فاطمہ (ڈین اسکول آف یونانی میڈیکل اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد) اور ڈاکٹر اسد رضا زیدی (پرنسپل کالج آف یونانی فارمیسی، جامعہ ملّیہ اسلامیہ) نیز صدر مجلس حامد احمد (قومی صدر، اڈما)اور نائب صدر مجلس کی حیثیّت سے محسن دہلوی (جنرل سکریٹری، اُڈما)تھے۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز مفتی محمّد صادق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔محمّد عارف، حکیم عزیر بقائی، مقبول حسن، اعجاز احمد اعجازی، پرویز احمد خاں، ڈاکٹر خبیب بقائی، ڈاکٹر کاشف ذکائی اور سیّد منیر عظمت نے ڈائس پر تشریف فرما مہمانان مع صدر و جنرل سکریٹری (اڈما) کو ہدیہ گل پیش کر کے پرزور استقبال کیا۔ صدر مجلس حامد احمد نے خطبہ استقبالیہ میں اڈما کے اغراض و مقاصد سے حاضرین مجلس کو روشناس کرایا۔ پروفیسر محمد زبیر نے اپنے بیان میں حکیم اجمل خاں کی شخصیت اور خدمات پر طائرانہ روشنی ڈالی۔ پروفیسر محمّد ادریس نے کہاکہ طبّ یونانی میں تجارتی نقطہ نظر سے ادویہ کے علاوہ ہربل کاسمٹکس نیز غذائی پروڈکٹس کے لئے دورِ جدید میں ملک و بیرون ملک میں فروغ کاروبار کے کافی مواقع موجود ہیں، ڈاکٹر اسد رضا زیدی نے اپنے بیان میں فرمایا کہ مسیح الملک نے یونانی اور آیوروید طریقہ علاج کے حکماء اور وید حضرات کو ایک پلیٹ فارم پریکجا کیا۔پروفیسر سہیل فاطمہ نے طب یونانی کے آفاقی اور سائنٹفک نظریہ کو پیش کیا۔ پروفیسر محمد ذوالکفل نے مختلف امراض کے لئے یونانی ادویہ کی وسیع رینج کا ذکر فرماتے ہوئے ان چند ضروری ادویہ کو عوام الناس کے لئے منظر عام پر لانے کی ضرورت پر زور دیا جن کا نام کتابوں میں تو موجود ہیں مگر دواساز ادارے انہیں نہیں بنا رہے ہیں۔ پرویز احمد خاں، محمّد عارف، مقبول حسن، نبیل انور، ڈاکٹر کاشف ذکائی، ڈاکٹر خبیب بقائی، سیّد منیر عظمت، اعجاز احمد اعجازی، حکیم عزیر بقائی نے مہمانان کو شال، سند اور مومینٹو سے سرفراز کرکے اعزاز سے نوازا۔ بعد ازاں ڈاکٹر کاشف ذکائی نے سبھی مہمانان ذی وقار اور اُڈما کے عہدیداران و اراکین نیز حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شاہد چودھری (جامعہ ہمدرد، نئی دہلی)، پروفیسر اختر صدیقی (جامعہ ہمدرد، نئی دہلی)، ڈاکٹر محمّد فاروق (اے اینڈ یو طبیّہ کالج، نئی دہلی) کے معلومات افزا بیانات سے اہلیانِ طِب خوب فیضیاب ہوئے۔ ایس۔ ایم۔ عارف زیدی اور کو چیئر مین تھیں ڈاکٹر عظمٰی بانو جبکہ کورڈینیٹر کی حیثیت سے پرویز احمد خاں اپنی ذمّہ داری نبھا رہے تھے۔ ٹیکنیکل سیشن کے اختتام پر محمّد عارف (پیٹرون اُڈما) نے پروگرام میں شریک چیئرمین، کو۔چیئرمین، اسپیکرس، کورڈینیٹر اور تنظیم کے سرکردہ اراکین کو سند اور مومینٹو پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔ اخیر میں اجتماعی طور پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس طرح نیشنل یومِ یونانی میڈیسن۔ 2023 بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist