• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

نصابی تبدیلی اور موجودہ سرکار 

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 10, 2023
0 0
A A
نصابی تبدیلی اور موجودہ سرکار 
Share on FacebookShare on Twitter
ہمارے ملک کے اسکولی نصاب پر انگریزی اسکالر لارڈ میکالے کا بہت اثر ہے ۔کیونکہ وہ پہلا انگریز ہے جس نے ہندوستان پر انگریزوں کے تسلط کے بعد تحقیق کر کے انگلینڈ کے دربار میں یہ رپورٹ پیش کی کہ بھارت میں تعلیمی نصاب کا تعلق مذہب سے ہے ۔اب وہ گرو کل ہو یا مدارس جہاں پڑھایا جانے والا نصاب صرف  پنڈت یا مولوی بناتا ہے لیکن ایک ایسا شہری نہیں بنا سکتا جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو  ،میکالے کی اس رپورٹ میں حکومت برطانیہ سے  یہ سفارش بھی کی گئی تھی کہ ہندوستان میں انگریزی تسلط کے قیام میں مدارس اور اس کے علما سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔اور جب تک مدارس کے نصاب اور  تعلیمی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی نہیں کی جاتی اس ملک میں عیسائیت کے فروغ کی کو ششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں ۔اور پھر انگریزی دور حکومت میں اخلاقی اور روحانی تعلیم یا تعلیمی اداروں کے برے دن شروع ہو گئے ۔اس دور کے مسلم اکابرین نے اس سازش کو محسوس کیا اور بڑے پیمانے پر ملت کے چندوں سے دینی تعلیم کے ادارے کھلنے لگے جو سرکاری امداد سے پوری طرح آزاد تھے ۔دیوبند اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔جس کے منشور میں یہ لکھا گیا کہ اس ادارے میں کبھی بھی کسی حکومت کا کوئی عطیہ قبول نہیں کیا جائے گا ،اس کو چلانے میں جو مالی ضرورت پیش آئیگی اس کے لئے ملت کے دروازے پر دستک دی جائے گی ۔اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی دیوبند نہ تو کسی سرکاری گرانٹ کو قبول کرتا ہے اور نہ ہی اس کے نصاب میں کوئی براہ راست سرکاری مداخلت ہو تی ہے ۔یہ ہمارے اکابرین کی دور اندیشی ہی کہی جائیگی جس نے آزادی کے پہلے ہی یہ سمجھ لیا تھا کہ آنے والے دور میں حکمرانوں کے دست برد سے تعلیمی اداروں کو  محفوظ رکھنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ انہیں سرکاری امداد کی جگہ عوامی امداد کے دائرے میں لے آیا جائے ۔اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت ہم پر عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ چاہے عہد ملوکیت کا شہنشاہ ہو یا پھر جمہوری عہد کا منتخب فرمانروا ،اس کے نظریات وعقائد سرکاری اسکول و کالج اور اس کے نصاب پر منعکس ہوتے ہی ہیں ۔
موجودہ دور میں جو نصابی تبدیلی کا ہنگامہ برپا ہے اس کے بنیاد میں بھی یہی حقیقت کار فرما ہے کہ موجودہ حکومت نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اقتدار میں رہتے ہوئے وہ نصاب کو جس قدر ممکن ہو اپنے نظریات کے موافق بنا دے تاکہ آنے والی نسل اس چشمہ سے ہی اپنے عہد کو دیکھے ۔
تاریخ کے اسباق کو بدلنا ہو یا اس میں کچھ نئی چیزوں کو شامل کرنا ،حکمران طبقہ کے صوابدید پر ہی منحصر ہے ۔تازہ خبر کے مطابق این سی ای آر ٹی کے نصاب میں تبدیلی پر اس کے صلاح کاروں نے سخت اعتراض کیا ہے۔ سہاس پالشیکر اور یوگیندر یادوجوکلاس 9 سے 12 کے لیے پولیٹیکل سائنس کی کتابوں کے چیف ایڈوائزرہیں ، نے این سی ای آر ٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے نام مشیر کے طور پر ہٹادیں۔ ان کا اعتراض ماضی قریب میں این سی ای آر ٹی کے ذریعہ کی گئی ‘بے شمار اور غیر معقول کٹوتیوں اور حذفوں’ پر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی صورت حال میں ان کا نام جوڑنے پر انہیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ این سی ای آر ٹی کی اسکولی نصابی کتابیں تنازعات کا شکار رہی ہیں کیونکہ نصاب میں حالیہ تبدیلیوں کو ماہرین تعلیم اور سیاست دانوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کچھ دن پہلے خبر آئی ہے کہ دسویں جماعت کے طلباء NCERT کی نصابی کتابوں سے جمہوریت اور تنوع، عوامی جدوجہد اور تحریک، سیاسی پارٹیاں، جمہوریت کے چیلنجز وغیرہ کے بارے میں مزید نہیں سیکھ سکیں گے۔ درحقیقت، NCERT نے 10ویں جماعت کی نصابی کتابوں سے ان سے متعلق تمام ابواب کو ہٹا دیا ہے۔
این سی ای آر ٹی کی طرف سے جاری کی گئی نئی نصابی کتابوں میں اس طرح کے مزید ابواب، جن میں متواتر جدول کا ایک باب بھی شامل ہے۔ سائنس کی نصابی کتاب سے نکالے گئے موضوعات میں ماحولیاتی پائیداری اور توانائی کے ذرائع سے متعلق ابواب بھی شامل ہیں۔ تازہ ترین نظرثانی کے بعد، جماعت 10 کے طلبہ کے لیے جمہوریت اور تنوع، جمہوریت کو درپیش چیلنجز اور سیاسی جماعتوں کے تمام ابواب بھی ہٹا دیے گئے ہیں ۔
یہ قدم جو NCERT کی طرف سے اٹھایا گیا ہے، طلباء پر بوجھ کو کم کرنے اور نصابی کتابوں کو معقول بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کورونا وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے دوران کیا گیا تھا اور یہ دلیل دی گئی تھی کہ چونکہ بچوں نے اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کی ہے، اس لیے طلبہ کی سہولت کے لیے اس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے اور لاک ڈاؤن کے بعد اب یہ فیصلہ کیوں؟ اس حوالے سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔
کچھ عرصے سے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں تبدیلیوں کو لے کر مسلسل تنازعہ چل رہا ہے۔
اس سے قبل، NCERT کے چارلس ڈارون کے نظریہ ارتقاء کو کلاس 9 اور کلاس 10 کی سائنس کی نصابی کتابوں سے ہٹانے کے فیصلے پر تنقید ہوئی تھی۔
حالیہ تبدیلیوں میں 2002 کے گجرات فسادات کے تمام حوالوں کو ہٹانا، مغل دور اور ذات پات کے نظام سے متعلق مواد کو کم کرنا، اور احتجاج اور سماجی تحریکوں کے ابواب کو ہٹانا شامل ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق عقلیت سازی کے اس عمل پر تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے، یوگیندر یادو اور پالشیکر نے جمعہ کو این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈی ایس سکلانی کو لکھے ایک خط میں اپنا  احتجاج درج کرنے کے ساتھ مشیر  کے طور پر رہنے سے معذرت کر لی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نصاب میں تبدیلی اور اس کے خلاف احتجاج کا یہ سلسلہ کہاں جا کر رکتا ہے ۔
شعیب رضا فاطمی
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist